سوال:
مفتی صاحب! دو تین دن سے مجھے خون کے جمے ہوئے spot آرہے ہیں تو کیا میرے لیے روزہ رکھنا صحیح ہے یا نہیں؟ اور اگر آگے بھی خون آتا رہے تو میرے لیے کیا حکم ہوگا؟ ویسے میری عادت مہینے کے شروع میں ہے، لیکن ان دنوں میں مجھےحیض نہیں آیا ہے، اب تین دن سے spot آرہے ہیں تو اب میرے لیے کیا حکم ہے؟
جواب: اگر آپ کی ماہواری شروع ہونے سے پہلے پندرہ دن پاکی کا عرصہ گزرچکا ہو، اس کے بعد خون آنا شروع ہوا ہو اور خون تین دن یا اس سے زائد دنوں تک آرہا ہے اور دس دن کے اندر اندر بند ہوجاتا ہے تو آپ کے ایام کی عادت تبدیل ہوگئی ہے، ان دنوں میں نماز پڑھنا اور روزہ رکھنا درست نہیں ہے، البتہ پاک ہونے کے بعد چھوٹ جانے والے روزے قضا رکھنے ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
البحر الرائق:( كتاب الطهارة،باب الحيض،216/1، ط:دار الکتب الإسلامي)
"فالأصل عند أبي يوسف وهو قول أبي حنيفة الآخر على ما في المبسوط أن الطهر المتخلل بين الدمين إذا كان أقل من خمسة عشر يوما لا يصير فاصلا بل يجعل كالدم المتوالي؛ لأنه لا يصلح للفصل بين الحيضتين فلا يصلح للفصل بين الدمين."
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی