سوال:
مفتی صاحب ! عورت تکبیر تحریمہ میں ہاتھ کندھوں تک کپڑے کے اندر سے اٹھائے گی یا کپڑے سے باہر ہاتھ نکال کر اٹھائے گی؟
جواب: عورتیں نماز میں تکبیر تحریمہ کہتے وقت ہاتھوں کو دوپٹہ سے باہر نہیں نکالیں گی اور کانوں تک نہیں اٹھائیں گی، بلکہ کندھوں تک ہاتھ اٹھا کر سینے پر پہلے بایاں ہاتھ رکھیں گی اور اس کی پشت پر دائیں ہاتھ کی ہتھیلی رکھیں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
مصنف عبد الرزاق الصنعاني: (رقم الحدیث: 5066)
عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ: قُلْتُ لِعَطَاءٍ: أَتُشِيرُ الْمَرْأَةُ بِيَدَيْهَا كَالرِّجَالِ بِالتَّكْبِيرِ قَالَ: «لَا تَرْفَعُ بِذَلِكَ يَدَيْهَا كَالرِّجَالِ، وَأَشَارَ فَخَفَضَ يَدَيْهِ جِدًّا وَجَمَعَهُمَا إِلَيْهِ» وَقَالَ: «إِنَّ لِلْمَرْأَةِ هَيْئَةً لَيْسَتْ لِلرَّجُلِ»
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی