عنوان: ڈیڑھ تولہ سونا اور پچاس ہزار نقدی پر زکوۃ (9198-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! میرے پاس تقریباً ڈیڑھ تولہ ایک سے ڈیڑھ تولہ سونا ہے، اور پچاس ہزار نقدی رقم موجود ہے، تو کیا اس صورت میں مجھ پر زکوٰۃ فرض ہے یا نہیں؟ رہنمائی فرمادیں۔

جواب: اگر آپ کے پاس مذکورہ سونے اور کیش کے علاوہ کوئی نقدی یا چاندی نہیں ہے اور یہ کیش ضرورت سے زائد ہے، تو اگر مذکورہ سونا اور کیش ملا کر اس کی قیمت ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کو پہنچتی ہو، تو اس سونے اور کیش پر زکوٰۃ فرض ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الھندیۃ: (179/1، ط: دار الفکر)
وتضم قیمۃ العروض الی الثمنین ، والذھب الی الفضۃ قیمۃ کذا فی الکنز حتی لو ملک مائۃ درھم وخمسۃ دنانیر قیمتھا مائۃ درھم تجب الزکوٰہ عندہ خلافا لھما ولو ملک مائۃ درھم وعشرۃ دنانیر أو مائۃ وخمسین درھما وخمسۃ دنانیر أو خمسۃ عشر دینارا وخمسین درھما تضم اجماعا ۔۔۔۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 453 Jan 24, 2022
derth / 1 1/2 tola sona or pachas hazar naqdi per / par zakat

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Zakat-o-Sadqat

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.