resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: اسکول ٹیچر کا اپنی جگہ کسی اور کو تنخواہ پر مقرر کرنا (9220-No)

سوال: مفتی صاحب ! میری بیوی سرحد کے ایک سرکاری اسکول میں ٹیچر ہے اور ہم اس وقت کراچی میں رہائش پذیر ہیں اور میری اہلیہ بھی میرے ساتھ ہے۔ ڈیوٹی کے لیے ہم نے ایک طریقہ کار اپنایا ہوا ہے کہ میری بیوی نے اپنے بدلے میں ایک دوسری ٹیچر کو وہاں رکھا ہوا ہے جسے تنخواہ میں سے ہم دس ہزار روپے دیتے ہیں، باقی میری بیوی رکھ لیتی ہے تو کیا اس طرح کا طریقہ اپنانا اور یہ پیسے لینا میری بیوی کے لیے جائز ہے؟ جبکہ میری بیوی صرف تین ماہ بعد جب وہاں چیکنگ ہوتی ہے، اس کے لیے حاضر ہوتی ہے۔ رہنمائی فرمائیں۔

جواب: واضح رہے کہ اجیر خاص کے لیے یہ جائز نہیں کہ وہ اپنی ذمہ داری کے وقت کسی غیر کے لیے کام کرے ، بلکہ اس پر لازم ہے کہ وہ وقت مقررہ پر حاضر ہو اور اپنی ذمہ داری نبھائے، لہذا پوچھی گئی صورت میں اسکول ٹیچر بھی اجیر خاص کے حکم میں ہے، پس آپ کی اہلیہ پر لازم ہے کہ وہ خود حاضر ہوں، کسی کو اپنی جگہ اجرت پر رکھنا آپ کی اہلیہ کے لیے جائز نہیں ہے، لیکن اگر حکومت کی طرف سے اپنا متبادل بھیجنے کی اجازت حاصل کر لی جائے تو اس صورت میں آپ کی اہلیہ کے لیے اپنی جگہ کسی اور کو بھیجنا جائز ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدرالمختار مع ردالمحتار: (كتاب الأجارة، 18/6، 69، 70، ط: سعید)
(ﻭﺇﺫا ﺷﺮﻁ ﻋﻤﻠﻪ ﺑﻨﻔﺴﻪ) ﺑﺄﻥ ﻳﻘﻮﻝ ﻟﻪ اﻋﻤﻞ ﺑﻨﻔﺴﻚ ﺃﻭ ﺑﻴﺪﻙ (ﻻ ﻳﺴﺘﻌﻤﻞ ﻏﻴﺮﻩ ﺇﻻ اﻟﻈﺌﺮ ﻓﻠﻬﺎ اﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﻏﻴﺮﻫﺎ) ﺑﺷﺮﻁ ﻭﻏﻴﺮﻩ ﺧﻼﺻﺔ (ﻭﺇﻥ ﺃﻃﻠﻖ ﻛﺎﻥ ﻟﻪ) ﺃﻱ ﻟﻷﺟﻴﺮ ﺃﻥ ﻳﺴﺘﺄﺟﺮ ﻏﻴﺮﻩ…(ﻗﻮﻟﻪ ﻭﺇﻥ ﺃﻃﻠﻖ) ﺑﺄﻥ ﻟﻢ ﻳﻘﻴﺪﻩ ﺑﻴﺪﻩ ﻭﻗﺎﻝ ﺧﻂ ﻫﺬا اﻟﺜﻮﺏ ﻟﻲ ﺃﻭ اﺻﺒﻐﻪ ﺑﺪﺭﻫﻢ ﻣﺜﻼ؛ ﻷﻧﻪ ﺑﺎﻹﻃﻼﻕ ﺭﺿﻲ ﺑﻮﺟﻮﺩ ﻋﻤﻞ ﻏﻴﺮﻩ ﻗﻬﺴﺘﺎﻧﻲ…..الأﺟﻴﺮ (اﻟﺨﺎﺹ) ﻭﻳﺴﻤﻰ ﺃﺟﻴﺮ ﻭﺣﺪ (ﻭﻫﻮ ﻣﻦ ﻳﻌﻤﻞ ﻟﻮاﺣﺪ ﻋﻤﻼ ﻣﺆﻗﺘﺎ ﺑﺎﻟﺘﺨﺼﻴﺺ ﻭﻳﺴﺘﺤﻖ اﻷﺟﺮ ﺑﺘﺴﻠﻴﻢ ﻧﻔﺴﻪ ﻓﻲ اﻟﻤﺪﺓ ﻭﺇﻥ ﻟﻢ ﻳﻌﻤﻞ ﻛﻤﻦ اﺳﺘﺆﺟﺮ ﺷﻬﺮا ﻟﻠﺨﺪﻣﺔ ﺃﻭ) ﺷﻬﺮا (ﻟﺮﻋﻲ اﻟﻐﻨﻢ).....ﻭﻟﻴﺲ ﻟﻠﺨﺎﺹ ﺃﻥ ﻳﻌﻤﻞ ﻟﻐﻴﺮﻩ.

شرح المجلة: (في الاجارات تحت المادة، 422/2، 487، ط: رشیدیة)
تعريف الاجير الخاص عليه، وهو انه استؤجر على أن يعمل للمستاجر فقط ،لانه اذا استاجره الى وقت معين والى محل معين بشرط ان يكون مخصوصا به والا يعمل لغيره ،صارت منافع الأجير مستحقة للمستاجر فقط في ذلك الوقت ،او حتى يبلغ ذلك المحل، فيمتنع ان يستحق غيره شيئا منها.

فتاوی عثمانیة: (اجارہ،154/8، 163، ط: العصر اکیڈمی)


آپ کے مسائل اور انکا حل: (خرید وفروخت کے متفرق مسائل، 253/7، ط: لدھیانوی)

واللّٰہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دار الافتاء الاخلاص،کراچی

school teacher ka apni jagah kisi or ko tankha par muqarrar karna

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Employee & Employment