عنوان: "اللہ سے ہونے اور غیر سے کچھ نہ ہونے" کا عقیدہ رکھنا (9245-No)

سوال: میں نے ایک عالم دین کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے کہ یہ عقیدہ رکھنا "جو ہوتا ہے اللہ سے ہوتا ہے، اللہ کے غیر سے کچھ نہیں ہوتا"، یہ فرقہ معتزلہ کا عقیدہ ہے، کیا یہ بات درست ہے؟

جواب: اللہ تعالی کا ارشاد ہے:"واللہ خلقکم وما تعملون" (اور اللہ نے پیدا کیا تم کو اور اس کو جو تم کرتے ہو) اس سے معلوم ہوا کہ بندہ بظاہر جو بھی کرتا ہے، اس فعل کو دراصل اللہ تعالی ہی وجود میں لاتا ہے، بندے کی طرف سے صرف کسب (کوشش و عمل) ہوتا ہے اور یہی اہل سنت والجماعت کا عقیدہ ہے، جبکہ معتزلہ کا عقیدہ یہ ہے کہ بندہ اپنے افعال کا خود خالق ہے، یعنی جو کچھ ہوتا ہے، وہ بندہ خود ہی کرتا ہے،اسی طرح جبریہ کا عقیدہ ہے یہ ہے کہ بندہ مجبور محض ہے، اسے سرے سے اختیار ہی حاصل نہیں ہے، لہذا یہ جملہ کہنا کہ ’’جو ہوتا ہے اللہ سے ہوتا ہے، اللہ کے غیر سے کچھ نہیں ہوتا ‘‘ درست ہے اور یہی اہل سنت والجماعت کا عقیدہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

شرح العقائد النسفية: (اللہ خالق لأفعال العباد، ص: 270، 284، ط: إدارة الصدیق)
(والله تعالى خالق لأفعال العباد: من الكفر والإيمان والطاعة والعصيان) لا كما زعمت المعتزلة أن العبد خالق لأفعاله ... لا کما زعمت الجبریة أنه لا فعل للعبد اصلا، وأن حرکاته بمنزلة حرکات الجمادات، لا قدرة علیها ولا قصد ولا اختیار؛ وهذا باطل.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1201 Feb 01, 2022
Allah k / kay ghair se / say kuch nahi hota." motazila ka aqida he / hay?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Beliefs

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.