عنوان: تکافل کمپنی کے پاس جمع کروائی گئی رقم میں زکوۃ (9334-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! Family Takaful policy دس سال پہلے خریدی، اب maturity ہوگئی ہے، اور مجھے کچھ پروفٹ بھی ہوا ہے، ان دس سالوں میں profit اور loss بھی investment پر ہوتا رہا ہے، Maturity کے بعد اب میں وہ پیسے withdraw کروا رہا ہوں، Policy ختم ہوگئی ہے، کیا اب اس پیسے پر زکوٰۃ واجب ہے؟ اور اگر ہے تو کس حساب سے ہوگی؟ رہنمائی فرمادیجئے۔ جزاک اللہ خیراً

جواب: تکافل سے رقم ملنے کی صورت میں زکوۃ کی تاریخ کو جتنی رقم موجود ہو، اس ساری رقم کو زکوۃ کے حساب میں شمار کیا جائے گا، البتہ اگر زکوۃ کے حساب کی تاریخ آجائے اور رقم ابھی تک نہ ملی ہو، تو ایسی صورت میں وہ رقم جو انویسٹمنٹ فنڈ میں رکھی گئی ہے اور اس پر جو نفع ہوا ہے، (ان دونوں کی تفصیل تکافل کمپنی سے معلوم کی جاسکتی ہے) اس کو زکوۃ کے حساب میں شمار کیا جائے گا، جبکہ وہ رقم جو وقف پول میں گئی ہے، اس کو زکوۃ میں شمار نہیں کیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

المبسوط للسرخسی: (204/2، ط: دار المعرفة)
أما مال المضاربۃ فعلی رب المال زکاۃ رأس المال وحصتہ من الربح

الدر المختار مع رد المحتار: (کتاب الزکوۃ، 259/2)
وسببہ أی سبب افتراضہا ملک نصاب حولی
قولہ ملک نصاب ، فلا زکوۃ فی سوائم الوقف والخیل المسبلۃ لعدم الملک

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دار الافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1087 Mar 07, 2022
takaful k / kay pas / paas jama karwai / karwaye gai raqam me / mein / may zakat

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Zakat-o-Sadqat

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.