سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! رواں سال 2022 میں نصاب زکوۃ 52.5 تولہ چاندی کے حساب سے کتنے روپے بنتے ہیں؟
جواب: چاندی کی قیمت گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہے، آج بروز بدھ بتاریخ 16 مارچ 2022 بمطابق 12 شعبان المعظم 1443 ھجری کو کراچی میں ایک تولہ چاندی کی قیمت تقریباً ایک ہزار چھ سو ترانوے (1693) روپے ہے، اس لحاظ سے ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت اٹھاسی ہزار آٹھ سو بیاسی روپے اور پانچ پیسے (88،882.5) بنتی ہے۔
نوٹ: حتمی قیمت جس دن زکوۃ کے لیے حساب کر رہے ہوں، اس دن صرافہ بازار سے معلوم کرلیں۔
واللہ تعالیٰ أعلم بالصواب
دار الافتاء الاخلاص،کراچی