عنوان: عدت کے بعد شوہر کی قبر پر جانا (9455-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! کیا بیوہ اپنی عدت کے بعد اپنے بیٹے کے ساتھ شرعی حدود میں اپنے شوہر کی قبر پر ایک دفعہ جاسکتی ہے؟ کیا اس کی اجازت ہے؟

جواب: احادیثِ مبارکہ میں خواتین کو قبرستان جانے سے سختی سے منع کیا گیا ہے، اس لیے خواتین کو قبر پر نہ جانا ہی بہتر ہے۔
تاہم اگر کوئی خاتون عمر رسیدہ ہو، اور وہ عبرت حاصل کرنے کی نیت سے قبرستان اس طرح جائے کہ بے پردگی نہ ہو، اور وہاں جاکر بلند آواز سے رونا پیٹنا نہ کرے، تو اس کی گنجائش ہے، لیکن چونکہ عام طور پر خواتین میں صبر کم ہوتا ہے، اس لیے عمر رسیدہ خواتین کا بھی نہ جانا ہی بہتر ہے، اور جوان عورت کاجانا تو بعض فقہاء نے ہرحال میں مکروہ قرار دیا ہے، چاہے اوپر ذکرکردہ ساری شرائط موجود ہوں۔
اس لیے پوچھی گئی صورت میں بھی قبرستان جانے سے احتراز کرنا ہی بہتر ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

سنن أبي داود: (رقم الحديث: 3236، ط: دار الرسالة العالمية)
باب في زيارة النساء القبور....عن ابن عباس، قال: لعن رسول الله -صلى الله عليه وسلم- ‌زائرات ‌القبور، والمتخذين عليها المساجد والسرج.

الهندية: (350/5، ط: دارالفکر)
(الباب السادس عشر في ‌زيارة ‌القبور وقراءة القرآن في المقابر) لا بأس بزيارة القبور وهو قول أبي حنيفة - رحمه الله تعالى - وظاهر قول محمد - رحمه الله تعالى - يقتضي الجواز ‌للنساء أيضا لأنه لم يخص الرجال وفي الأشربة واختلف المشايخ رحمهم الله تعالى في ‌زيارة ‌القبور ‌للنساء قال شمس الأئمة السرخسي - رحمه الله تعالى - الأصح أنه لا بأس بها'

منحة الخالق: (210/2، ط: دار الکتاب الإسلامي)
(قوله وقيل تحرم على النساء إلخ) قال الرملي أما النساء إذا أردن ‌زيارة ‌القبور إن كان ذلك لتجديد الحزن والبكاء والندب على ما جرت به عادتهن فلا تجوز لهن الزيارة، وعليه حمل الحديث «لعن الله زائرات القبور» ، وإن كان للاعتبار والترحم والتبرك بزيارة قبور الصالحين فلا بأس إذا كن عجائز ويكره إذا كن شواب كحضور الجماعة في المساجد.

کذا فی فتاوى بنوري تاون: رقم الفتوى: 144202200102

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1453 May 13, 2022
iddat / eddat k / kay bad shohar / khawand ki qabar per / par jana

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Funeral & Jinaza

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.