عنوان: پاک قطر تکافل سے ہیلتھ کارڈ (Health card) بنوانا(9475-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! پاک قطراسلامی تکافل والے health card بناکر دیتے ہیں، اسکے کچھ سالانہ چارجز بھی ہیں، کیا اس کا استعمال جائز ہے؟ رہنمائی فرما دیں۔

جواب: واضح رہے کہ مروجہ انشورنس کے متبادل طور پر مستند علماء کرام نے شریعت کے اصولوں کے مطابق تکافل کا نظام تجویز کیا ہے، جو ادارہ مستند علماء کرام کی نگرانی میں اس نظام کے تحت کام کر رہا ہو٬ ان کے ساتھ معاملہ کرنے کی گنجائش ہے۔ ہماری معلومات کی حد تک پاک قطر تکافل شرعی بنیادوں پر قائم ہے، اور جید علماء کرام کی زیر نگرانی مصروف عمل ہے، لہذا جب تک یہ ادارہ معتبر علماء کرام کی زیر نگرانی کام کرتا رہے، اس وقت تک اس کے ذریعے تکافل کی کوئی پالیسی مثلا: ہیلتھ کارڈ (Health card) وغیرہ لینے کی گنجائش ہے۔
تاہم وقتاً فوقتاً معلومات لیتے رہنا چاہیے، تاکہ بعد میں اگر خدانخواستہ کمپنی کی طرف سے علماء و مفتیان کرام کے بتائے ہوئے طریقہ سے انحراف سامنے آئے٬ تو اس وقت کی صورتحال کا حکم معلوم ہوسکے۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی


Print Full Screen Views: 571 May 18, 2022
pak qatar takaful se / say health card banwana

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Loan, Interest, Gambling & Insurance

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.