عنوان: عصر کی چار سنتوں کی فضیلت(9496-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! نماز عصر کی چار سنتوں کی کیا فضیلت ہے؟ اس پر اگر کوئی حدیث ہو، تو اسے بھی بیان فرمادیں۔ جزاک اللہ خیراً

جواب: حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عصر سے پہلے چار رکعت پڑھنے والوں کو دعا دی ہے:
ابوداؤد شریف میں حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے مروی ہے، فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "اللہ تعالیٰ اس شخص پر رحم فرمائے، جس نے عصر سے پہلے چار رکعتیں پڑھیں"
(سنن ابی داؤد، رقم الحدیث:1271)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

سنن ابی داؤد: (رقم الحدیث: 1271)

‏‏‏‏‏‏عَنْ ابْنِ عُمَرَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ رَحِمَ اللَّهُ امْرَأً صَلَّى قَبْلَ الْعَصْرِ أَرْبَعًا.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2992 May 24, 2022
asar ki char / four / 4 sunato / sunnaton ki fazilat

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.