عنوان: این آئی ٹی میوچل فنڈز (NIT MUTUAL FUNDS) کا حکم(9549-No)

سوال: مفتی صاحب ! این آئی ٹی میوچل فنڈز (NIT MUTUAL FUNDS) میں انویسٹمنٹ کرنے کا کیا حکم ہے؟

جواب: اگر متعلقہ ادارہ مذکورہ بالا فنڈز سے متعلق مستند علماء کرام کی زیر نگرانی شریعت کے اصولوں کے مطابق اپنے معاملات سرانجام دے رہا ہے٬ تو ان فنڈز سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔
لہذا اس سلسلے میں آپ متعلقہ ادارے سے رابطہ فرماکر ان سے شریعہ بورڈ کے بارے میں معلومات حاصل کرلیں٬ اگر شریعہ بورڈ میں علماء کرام موجود ہوں٬ تو آپ ان سے رابطہ کرکے تصدیق کرلیں کہ واقعی وہ ان اداروں کے معاملات شرعی معیارات پر پرکھ رہے ہیں یا نہیں؟ اس کے بعد اگر آپ کو ان علماء کرام پر اعتماد ہو کہ وہ ان فنڈز کی شریعت کے اصولوں کے مطابق نگرانی کر رہے ہیں٬ تو آپ کے لیے ان کے ساتھ معاملہ کرنے کی گنجائش ہے۔
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی


Print Full Screen Views: 583 Jun 06, 2022
"nit mutual funds" ka hokom / hokum

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Loan, Interest, Gambling & Insurance

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.