سوال:
کیا دعا میں اللہ تعالی کو "تو" جیسے: یا اللہ تو رحیم ہے تو کریم ہے وغیرہ کرکے پکارا جا سکتا ہے؟
جواب: دعا میں الله تعالیٰ كو "تو" كركے پكارنا جائز ہے، اس ميں كوئی حرج یا بے ادبی نہیں ہے، قرآن شریف اور انبیائے کرام علیہم السلام کی دعاؤں میں اللہ تعالیٰ کے لیے واحد کے صیغہ کا استعمال بکثرت ہوا ہے۔ اللہ تعالی کی ذات وحدہ لا شریک لہ ہے اور چونکہ "تو" کا صیغہ صرف واحد اور اکیلی ذات پر دلالت کرتا ہے، اس لیے اللہ تعالیٰ کی ذات کے لیے "تو" کا صیغہ استعمال کیا جاتا ہے، تاکہ اس کی ذات کے ساتھ شریک کا ادنیٰ شائبہ بھی نہ پایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
القرآن الکریم: (الفاتحة: الآية: 5- 6)
إِيَّاكَ نَعۡبُدُ وَإِيَّاكَ نَسۡتَعِينُo ٱهۡدِنَا ٱلصِّرَٰطَ ٱلۡمُسۡتَقِيمَo
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی