عنوان: سرحد پر ایک دن اور رات کا پہرہ دینے کی فضیلت(959-No)

سوال: حدیث سے سرحد پر پہرہ دینے کی فضیلت بتادیں۔

جواب: سرحد پر پہرہ دینے سے متعلق مسلم شریف میں ان الفاظ کے ساتھ حدیث موجود ہے:
عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَنْ رَابَطَ يَوْمًا وَلَيْلَةً فِي سَبِيلِ اللَّهِ، كَانَ لَهُ كَأَجْرِ صِيَامِ شَهْرٍ وَقِيَامِهِ، وَمَنْ مَاتَ مُرَابِطًا أُجْرِيَ لَهُ مِثْلُ ذَلِكَ مِنَ الْأَجْرِ، وَأُجْرِيَ عَلَيْهِ الرِّزْقُ، وَأَمِنَ مِنَ الْفَتَّانِ "
(صحیح مسلم، باب فضل الرباط فی سبیل اللہ)

ترجمہ:
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ایک دن اور ایک رات سرحد پر پہرہ دینا، ایک ماہ کے روزوں اور قیام سے بہتر ہے اور اگر ( پہرہ دینے والا ) انتقال کر گیا تو اس کا وہ عمل جو وہ کررہا تھا، ( آئندہ بھی ) جاری رہے گا، اس کے لیے اس کا رزق جاری کیا جائے گا اور وہ ( قبر میں سوالات کرکے ) امتحان لینے والے سے محفوظ رہے گا ۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2384 Feb 27, 2019
sirhad sarhad per ek din aur or aik ek raat pehra denay ki fazeelat , The virtue of guarding the border for a day and night

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.