عنوان: خاتون ٹیچر کا لڑکوں کو آن لائن پڑھانے کا حکم(9594-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! کیا خواتین ٹیچرز کے لیے لڑکوں کو صرف آواز کی حد تک آن لائن پڑھانا جائز ہے؟

جواب: صحیح قول کے مطابق عورت کی آواز ستر میں داخل نہیں ہے، لیکن اگر فتنہ کا خوف ہو، تو بلا ضرورت عورت کو اپنی آواز مردوں تک پہنچانے کی اجازت نہیں ہے، لہذا سوال میں ذکر کردہ صورت میں اگر عورت کو لڑکوں کو آن لائن پڑھانے کی شدید ضرورت درپیش نہ ہو، یا فتنہ کا خوف ہو، تو اس کے لیے لڑکوں کو پڑھانا جائز نہیں ہے۔
لیکن اگر عورت کی شدید مجبوری ہو، اور فتنہ کا خوف نہ ہو، تو ایسی صورت میں اس کے لیے لڑکوں کو پڑھانے کی گنجائش ہے، بشرطیکہ عورت اپنی آواز بتکلف نرم نہ کرے، بلکہ اپنی فطری آواز میں ہی پڑھایا کرے، اور لڑکوں کے ساتھ بے تکلف باتیں اور ہنسی مذاق سے بھی اجتناب کرے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

أحكام القرآن للجصاص: (470/3، ط: دار الفکر)
قوله تعالي: {فلا تخضعن بالقول فيطمع الذي في قلبه مرض}:
قيل فيه: أن لا تلين القول للرجال على وجه يوجب الطمع فيهن من اهل الريبة. وفيه الدلالة على أن ذلك
حكم سائر النساء في نهيهن عن إلانة القول للرجال على وجه يوجب الطمع فيهن ويستدل به على رغبتهن فيهم، والدلالة على أن الأحسن بالمرأة أن لا ترفع صوتها بحيث يسمعها الرجال.
وفيه دلالة أن المرأة منهية عن الاذان، وكذلك قال أصحابنا: وقال الله تعالي في آية أخرى: {ولا يضربن بأرجلهن ليعلم ما يخفين من زينتهن} [اﻟﻨﻮﺭ: 31] فاذا كانت منهية عن اسماع صوت خلخالها فكلامها إذا كانت شابة تخشى من قبلها الفتنة أولي بالنهي عنه.

رد المحتار: (فصل في النظر و اللمس، 406/1، ط: دار الفکر)
نغمة المرأۃ عورۃ … ذکر الإمام أبو العباس القرطبي في کتابه في السماع: ولا یظن من لا فطنة عندہ أنا إذا قلنا صوت المرأۃ عورۃ، أنا نرید بذلک کلامها؛ لأن ذلک لیس بصحیح، فإنا نجیز الکلام مع النساء للأجانب ومحاورتهن عند الحاجة إلی ذلک، ولا نجیز لهن رفع أصواتهن ولا تمطیطها ولا تلیینها وتقطیعها، لما في ذلک من استمالة الرجال إلیهن وتحریک الشهوات منهم، ومن هذا لم یجز أن تؤذن المرأۃ، قلت: ویشیر إلی تعبیر النوازل بالنغمة.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 742 Jun 14, 2022
khaton / khatoon / lady / ustani ka larko / boys ko online parhane ka hokom / hokum

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Women's Issues

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.