عنوان: غزوہ ھند کب واقع ہوگا؟ نیز غزوہ ھند کا مصداق(960-No)

سوال: آج کل غزوہ ھند کے سوشل میڈیا پہ تذکرے ہو رہے ہیں، غزوہ ھند کیا ہے؟ احادیث میں بھی اس سے متعلق پڑھا ہے، اس کے متعلق تفصیل سے بتادیں۔

جواب: غزوہ ھند سے متعلق جو احادیث آئی ہیں، ان میں صرف غزوة الہند کا ذکر ہے، کسی زمانہ کی تخصیص نہیں ہے کہ کس زمانہ میں پیش آئے گا، اسی طرح اس قسم کی بھی کوئی صراحت نہیں ہے کہ غزوہ کہاں سے شروع ہوگا ؟
ان روایات میں وارد غزوہ کا مصداق کونسا غزوہ ہے ؟ اس بارے میں تین آراء پائی جاتی ہیں:
(۱) اسلام کے ابتدائی اور وسطی دور میں جو غزوات پائے گئے، جن کی بنا پر ہندوستان ایک عرصہ تک دارالاسلام بنا رہا اور وہاں اسلامی حکومت قائم رہی، یہ غزوات الہند کا مصداق ہیں، جن میں بالخصوص محمد بن قاسم اور سلطان محمود غزنوی کی معرکہ آرائی قابل ذکر ہے۔

(۲) بعض حضرات کی رائے یہ ہے کہ حدیث میں جو ہند کا ذکر آیا ہے، اس سے خاص ہندوستان مراد نہیں ہے، بلکہ ہندوستان کی طرف کے علاقے مراد ہیں، جس میں خاص طور پر بصرہ اور اس کے اطراف کا علاقہ ہے، اس کی تائید بعض آثار صحابہ سے ہوتی ہے، جو یہ فرمایا کرتے تھے کہ ہم لوگ ہند سے بصرہ مراد لیتے ہیں، اس تاویل کے اعتبار سے غزوہ ہند کے سلسلہ کی روایات کا تعلق ابتدائی زمانہ میں جو فارس سے جنگیں ہوئیں ان سے ہے۔
(۳) تیسری رائے یہ ہے کہ ابھی ان روایات کا مصداق پیش نہیں آیا، بلکہ حضرت امام مہدی اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے زمانہ میں اس معرکہ آرائی کا تحقق ہوگا، اس رائے کے قائلین ان روایتوں کو پیش کرتے ہیں، جو علامہ بن نعیم بن حماد نے اپنی کتاب ”الفتن“ میں پیش کی ہیں، جن میں یہ ذکر ہے کہ ”ایک جماعت ہندوستان میں جہاد کرے گی اور اس کو فتح نصیب ہوگی اور جب وہ مال غنیمت لے کر واپس لوٹیں گے تو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا ملک شام میں نزول ہوچکا ہوگا“۔ (الفتن، ص۴۰۸)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2198 Feb 28, 2019
Ghazwa e hind kia hay ghazwa-e-hind, What is Battle of Hind (Ghazwa Hind)

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.