resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: "میری امت کی عمریں ساٹھ اور ستر (سال) کے درمیان ہیں" حدیث کی تحقیق(9623-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! کیا درج ذیل حدیث درست ہے؟رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ہماری امت کی عمریں ساٹھ اور ستر (سال) کے درمیان ہیں اور تھوڑے ہی لوگ ایسے ہوں گے، جو اس حد کو پار کریں گے۔ (ترمذی: 3550)

جواب: سوال میں مذکور حدیث امام ترمذی رحمہ اللّٰہ کی مشہور کتاب "سنن الترمذی" میں مذکور ہے اور اس حدیث کو امام ترمذی رحمہ اللّٰہ نے "حسن غریب" فرمایا ہے، لہذا اس حدیث کو بیان کیا جاسکتا ہے۔ ذیل میں اس حدیث کا ترجمہ ذکر کیا جاتا ہے:
ترجمہ:حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: "میری امت کی عمریں ساٹھ اور ستر (سال) کے درمیان ہیں اور ان میں سے بہت تھوڑے ہی لوگ ایسے ہوں گے، جو اس حد کو پار کریں گے"۔ (سنن الترمذی : حدیث نمبر: 3550)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

(1) سنن الترمذی: (أَبْوَابُ الدَّعَوَاتِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ/ باب، 5/ 515، رقم الحدیث: (3550)ط: دار الغرب الإسلامي- بیروت)
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أَعْمَارُ أُمَّتِي مَا بَيْنَ السِّتِّينَ إِلَى السَّبْعِينَ، وَأَقَلُّهُمْ مَنْ يَجُوزُ ذَلِكَ".وقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

meri ummat ki umrein / age sath / sixty / 60 se say sattar / senventy / 70 saal k darmyan / darmian hain.is hadees / hadis ki tehqeeq

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees