عنوان: عورت اپنے میکہ میں قصر نماز پڑھے گی یا پوری؟ (9651-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! میری شادی اوکاڑہ میں ہوئی ہے، اور میں جہلم کی رہنی والی ہوں، میں ابھی ایک مہینے کے لیے چھٹیاں گزارنے جہلم آئی ہوں، کیا مجھے نماز قصر پڑھنی ہوگی یا پوری پڑھنی ہوگی؟ براہ کرم رہنمائی فرمائیں۔

جواب: اگر عورت اپنے میکے میں پندرہ دن سے کم ٹھہرنے کی نیت سے جائے اور اس کے سسرال اور میکہ کے درمیان 48 میل یا کلو میٹر کے اعتبار سے سوا ستتر کلو میٹر (77.24) کا فاصلہ ہو، تو ایسی صورت میں عورت پر اپنے میکے میں قصر نماز ادا کرنا لازم ہوگا، البتہ اگر عورت اپنے میکے میں پندرہ دن یا اس سے زیادہ ٹھہرنے کی نیت کرے، تو ایسی صورت میں عورت پر پوری نماز پڑھنا لازم ہے۔
چونکہ اوکاڑہ اور جہلم کے درمیان شرعی مسافت پائی جاتی ہے، لہذا اگر آپ اپنے میکہ پندرہ یا اس سے زائد دنوں کے لیے جائیں گی، تو پوری ںماز پڑھنا ہوگی، اور اگر پندرہ سے کم دنوں کے لیے جائیں گی، تو قصر نماز پڑھیں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

بدائع الصنائع: (103/1، ط: دار الکتب العلمیۃ)
"مطلب في أن الأوطان ثلاثة
(ثم) الأوطان ثلاثة: وطن أصلي: وهو وطن الإنسان في بلدته أو بلدة أخرى اتخذها دارا وتوطن بها مع أهله وولده، وليس من قصده الارتحال عنها بل التعيش بها.
(ووطن) الإقامة: وهو أن يقصد الإنسان أن يمكث في موضع صالح للإقامة خمسة عشر يومًا أو أكثر.
(ووطن) السكنى: وهو أن يقصد الإنسان المقام في غير بلدته أقل من خمسة عشر يومًا."

الدر المختار مع رد المحتار: (132/2، ط: دار الفکر)
"(الوطن الأصلي) هو موطن ولادته أو تأهله أو توطنه (يبطل بمثله) إذا لم يبق له بالأول أهل فلو بقي لم يبطل بل يتم فيهما (لا غير و) يبطل (وطن الإقامة بمثله و) بالوطن (الأصلي و) بإنشاء (السفر) والأصل أن الشيء يبطل بمثله وبما فوقه لا بما دونه، ولم يذكر وطن السكنى وهو ما نوى فيه أقل من نصف شهر لعدم فائدته، وما صوره الزيلعي رده في البحر".

المبسوط للسرخسي: (236/1، ط: دار المعرفة)
"فإذا قصد مسيرة ثلاثة أيام قصر الصلاة حين تخلف عمران المصر؛ لأنه مادام في المصر فهو ناوي السفر لا مسافر، فإذا جاوز عمران المصر صار مسافراً؛ لاقتران النية بعمل السفر".

بدائع الصنائع: (93/1، ط: دار الکتب العلمیة)
"وأما بيان ما يصير به المقيم مسافراً: فالذي يصير المقيم به مسافراً نية مدة السفر والخروج من عمران المصر فلا بد من اعتبار ثلاثة أشياء: ... والثالث: الخروج من عمران المصر فلايصير مسافراً بمجرد نية السفر ما لم يخرج من عمران المصر".

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالإفتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1087 Jun 28, 2022
orat / lady / women / aurat apne mekey / mekay / meka me / mein qasar namaz parhey / parhay ge ya pori?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.