عنوان: ناقص مٹیریل استعمال کرنے کی وجہ سے نقصان ہو جانے کی صورت میں حکم(9653-No)

سوال: زید نے عمرو کو اجرت پر کوئی کام دیا، عمرو نے ناقص میٹیریل استعمال کیا جس کے باعث زید کا اچھا خاصا نقصان ہوا، اب سوال یہ ہے کہ آیا عمرو اپنے کام کی اجرت کا مستحق ہوگا یا نہیں؟ اور زید کا جو نقصان ہوا ہے، اس کا ذمہ دار کون ہوگا؟

جواب: اگر معاملہ کرتے وقت ساری چیزیں صاف طور پر طے ہوئی تھیں کہ فلاں چیز لگانی ہے یا ایسی کوالٹی کا مٹیریل استعمال کرنا ہے، اس کے باوجود عمرو نے ناقص مٹیریل (طے شدہ کوالٹی کے علاوہ) استعمال کیا ہو تو نقصان کا ذمہ دار عمرو ہے، اس لیے زید کو اختیار ہے کہ دوبارہ عمرو سے وہ کام اسی اجرت میں کروائے۔ تاہم اگر دونوں اس بات پر صلح کرلیں کہ نقصان زید خود برداشت کرے گا اور عمرو کو کم اجرت ملے گی یا بالکل کچھ نہیں ملے گا تو باہمی رضامندی سے ایسا کرنا بھی درست ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

فقه البیوع: (601/1، ط: مکتبة معارف القرآن کراتشي)

اذا کان المصنوع وقت التسلیم غیر مطابق للمواصفات فانہ یحق للمستصنع أن یرفضہ أو أن یقبلہ بحالہ فیکون من قبیل حسن القضاء، ویجوز للطرفین أن یتصالحا علی القبول ولو مع الحط من الثمن.

واللہ تعالیٰ أعلم بالصواب
دار الافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 530 Jun 28, 2022
naqis material estemal / istemal karne ki waja se / say nuqsan hojane ki sorat me / may hokom / hokum

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Business & Financial

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.