عنوان: والد كی لی ہوئی انشورنس پالیسی ميں والد کے حکم سے قسطیں جمع کروانے کے لیے جانے کا حکم (9660-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! ایک شخص کے والد صاحب بیرون ملک ہوتے ہیں، اور انہوں نے پاکستان میں انشورنس پالیسی لی ہوئی ہے، جس کی کچھ قسطیں باقی رہ گئی تھیں، ان کے بیٹے کو سمجھ ہے کہ یہ حرام ہے، لیکن اب ان کے والد صاحب نے انشورنس پالیسی کی قسط کی رقم بھجوائی ہے، اور وہ بار بار اس بات پر اصرار کر رہے ہیں کہ جا کر اس رقم کو جمع کرا آؤ، اور یہ اپنے والد کو بار بار سمجھا رہے ہیں کہ یہ حرام ہے، لیکن وہ بالکل نہیں سمجھ رہے، بلکہ اب بات یہاں تک پہنچ رہی ہے کہ یا تو قطع تعلقی کو برداشت کرلیں یا پھر قسط جمع کروادیں۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ اس صورت حال میں بیٹے کو قسط جمع کروانے میں کوئی گناہ تو نہیں ہوگا؟

جواب: واضح رہے کہ والدین کا ایسا حکم ماننا جائز نہیں ہے، جس کی وجہ سے کسی شرعی حکم کو توڑنا اور اللہ کی نافرمانی کرنا لازم آتا ہو، حدیث مبارکہ میں ہے:
"مخلوق کی اطاعت کسی بھی ایسے کام میں جائز نہیں ہے، جو اللہ کی نافرمانی پر مشتمل ہو"۔
لہٰذا پوچھی گئی صورت میں بیٹے کے لیے جائز نہیں ہے کہ والد کی طرف سے انشورنس کی قسط کی رقم کمپنی میں جمع کرانے جائے، اس لیے کہ سودی معاملات میں کسی بھی طرح شامل (Involve) ہونا یا کسی بھی طرح کی معاونت کرنا شرعاً جائز نہیں ہے، بیٹے کو چاہیے کہ وه والد کو حکمت و بصیرت کے ساتھ سمجھانے کی کوشش کرے، اور ان کے لیے دعا کرتا رہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الكريم: (البقرة، الایة: 278، 279)
يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَذَرُوا مَا بَقِيَ مِنَ الرِّبَا إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَo فَإِنْ لَمْ تَفْعَلُوا فَأْذَنُوا بِحَرْبٍ مِنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ وَإِنْ تُبْتُمْ فَلَكُمْ رُءُوسُ أَمْوَالِكُمْ لَا تَظْلِمُونَ وَلَا تُظْلَمُونَo

مسند أحمد: (رقم الحديث: 1095، ط: الرسالة)
عَنْ عَلِيٍّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لَا طَاعَةَ لِمَخْلُوقٍ فِي مَعْصِيَةِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ.

سنن أبي داود: (رقم الحديث: 3333، ط: الرسالة)
عبد الرحمن بن عبد الله بن مسعود عن أبيه، قال: لعن رسول الله -صلى الله عليه وسلم- آكل الربا وموكله وشاهده وكاتبه.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 404 Jun 29, 2022
walid ki le huwe insurance policy me / mein walid k hukom / hokom se / say qistain / installment jama / deposit karwane k liye jane / janey k hokom / hokum

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Loan, Interest, Gambling & Insurance

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.