سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! حج تمتع کرنے والے طواف قدوم کے ساتھ سعی کر لیں، تو طواف زیارت کی سعی ادا ہو جائے گی؟
جواب: حجِ تمتع میں طوافِ قدوم مسنون نہیں ہے، تاہم اگر حجِ تمتع کرنے والے نے عمرہ کے طواف و سعی کے علاوہ حج کا احرام باندھنے کے بعد طوافِ قدوم کر لیا، اور اس کے بعد سعی بھی کر لی، تو اس کی حج کی سعی ادا ہوجائےگی، لہٰذا ایسی صورت میں طوافِ زیارت کے ساتھ سعی نہیں کرے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الفتاوي الهندية: (239/1، ط: دار الفكر)
ويفعل (المتمتع) ما يفعله الحاج المفرد غير أنه لا يطوف طواف التحية ويرمل في طواف الزيارة ويسعى بعده ولو كان هذا المتمتع بعد ما أحرم بالحج طاف طواف القدوم وسعى لم يرمل في طواف الزيارة سواء رمل في طواف القدوم أو لم يرمل ولا يسعى بعده هكذا في النهاية وفتح القدير.
معلم الحجاج: (ص: 145- 146، ط: مکتبة تھانوي)
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی