سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! میرے پردہ سے متعلق چند سوالات ہیں:
1. اسلام میں عورت کے لیے پردے کا کیا حکم ہے؟
2. عورت کے لیے پردے کی کتنی اہمیت ہے؟
3. عورت کے لیے پردہ کرنا فرض ہے یا اس کے پاس آپشن ہوتا ہے کہ وہ کرے یا نہ کرے؟
4. پردہ نہ کرنے والی عورت کو کتنا گناہ ملتا ہے؟
5. اگر کوئی عورت یہ کہہ کر پردہ نہ کرے کہ اسلام میں جبر نہیں ہے، تو یہ کیسا ہے؟ وہ یہ کہے کہ مجھے اپنی حدود کا پتہ ہے، کوئی میری مرضی کے بغیر مجھے کچھ بھی نہیں کہہ سکتا، اور میرے لیے اتنا کافی ہے؟
جواب: محترم ! پردے کی مختلف صورتیں اور درجات ہیں، جس کی وجہ سے اس کے حکم میں فرق ہوتا رہتا ہے، آپ پردہ سے متعلق مکمل رہنمائی کے لیے مفتی تقی عثمانی صاحب کی تصنیف "فقہی مقالات جلد نمبر 4 میں "پردہ اور اس کی شرعی حدود" کا مطالعہ فرمالیں۔
جزاک اللہ خیرا