سوال:
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ، حضرت mortgage کے متعلق فرمایئے کہ اس کا کیا حکم ہے؟ جزاک اللہ خیر
جواب: کسی کمپنی کے طریقہ کار پر فتویٰ دینے کی صورت یہ ہوتی ہے کہ کمپنی کے نمائندگان کو بلا کر ان سے کام کا طریقہ کار تحریری طور پر لیا جاتا ہے، اس کے بعد مفتی حضرات Shariah Auditor اس کمپنی کے طریقہ کار کو تفصیلی طور پر چیک کرتے ہیں، پهر اس کمپنی سے متعلق کوئی رائے یا فتویٰ دیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ آج کل بہت سی کمپنیاں جو شرعی طور پر صحیح کام نہیں کر رہی هوتیں، اپنے بزنس Business پر Shariah Compliant کی مہر لگوانے کے لیے غلط طریقے بهی استعمال کرتی ہیں، لهذا اگر کسی کو کسی کمپنی کے بارے میں فتویٰ مطلوب ہو تو اسے چاہیے کہ جامعہ دارالعلوم کراچی یا جامعہ بنوری ٹاؤن کے دارالافتاء سے رجوع کرے۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی