عنوان: غلطی سے بلی مر جائے تو اس کا کیا کفارہ ہے؟(9705-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! ہمارے گھر میں کچھ بلیاں ہیں، جنہوں نے بہت زیادہ تنگ کیا ہوا ہے، ہر چیز میں منہ مارتی ہیں، گھر میں کارپیٹ پر جگہ جگہ پاخانہ کردیتی ہیں، اس لیے ہم نے کمرے اور کچن بند کرکے رکھنا شروع کردیا، لیکن بچے دروازہ کھول دیتے ہیں، جس کی وجہ سے بلیاں گھر میں گند کردیتی ہیں، تنگ آکر ہم نے بلیوں کو ایک بوری میں بند کیا اور دور جاکر کہیں چھوڑ دیا، لیکن ان میں سے ایک بلی مر گئی، حالانکہ بوری میں ہم نے ہوا کے لیے سوراخ کیا تھا، مارنے کا بالکل ارادہ نہیں تھا، کیا ہمیں اس کا گناہ ہوگا؟ براہ کرم رہنمائی فرمائیں۔

جواب: یاد رہے کہ بلا وجہ بلی کو مارنا یا تکلیف دینا جائز نہیں ہے، بلکہ گناہ کا کام ہے، البتہ اگر بلی موذی بن جائے، تو اس سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے کوئی مناسب تدبیر کرنا جائز ہے۔
سوال میں پوچھی گئی صورت میں چونکہ آپ کا مقصد بلی کو مارنا نہیں تھا، اور نہ ہی آپ نے ایسا کوئی قدم اٹھایا ہے، اس لئے آپ پر کوئی گناہ نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الفتاوي الهندیة: (361/5، ط: دار الفکر)

الهرة إذا كانت مؤذيةً لا تضرب ولا تعرك أذنها بل تذبح بسكين حادٍّ، كذا في الوجيز للكردري۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1202 Jul 21, 2022
ghalti se / say billi / bili / cat mar jai to us ka kia kafara hai?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Characters & Morals

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.