سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب ! ہم ایک ہاسٹل میں رہتے ہیں اور یہاں ہمارے ساتھ غیرمسلم لوگ بھی رہتے ہیں، وہ ہم سےجب ملتے ہیں، تو السلام علیکم کہہ کر مصاحفہ بھی کرتے ہیں۔ آیا ان کو سلام کا جواب دینا چاہیۓ یا نہیں اور ان سے مصاحفہ کرنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب: غیر مسلم کو مصافحہ کرنا جائز ہے، البتہ اسے سلام نہیں کرنا چاہیے، اور اگر وہ سلام کرے، تو اس کے سلام کے جواب میں صرف "وعلیکم" کہنا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
صحيح البخاري: (رقم الحديث: 6258، ط: السلطانية)
عن عبيد الله بن أبي بكر بن أنس: حدثنا أنس بن مالك رضي الله عنه قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم: "إذا سلم عليكم أهل الكتاب فقولوا: وعليكم."
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی