سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! مسجد کے امام اور خطیب سارا دن اپنے کمرے میں AC چلا کر رکھتے ہیں، اور بل مسجد کے پیسوں سے ادا ہوتا ہے، آیا یہ جائز ہے یا ناجائز؟ ہماری رہنمائی فرما دیں۔
جواب: یاد رہے کہ امام مسجد، مسجد کے متعلقات میں سے ہے، اس لیے مسجد کی انتظامیہ کی طرف سے مسجد کے چندے سے امام اور خطیب کے حجرے میں اے سی لگوانا، اور اس کا بل مسجد کے چندے سے ادا کرنا جائز ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار: (366/4، ط: سعید)
(ويبدأ من غلته بعمارته) ثم ما هو أقرب لعمارته كإمام مسجد ومدرس مدرسة يعطون بقدر كفايتهم، ثم السراج والبساط كذلك إلى آخر المصالح وتمامه في البحر(وإن لم يشترط الوقف) لثبوته إقتضاء.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی