عنوان: ٹرٹل منٹ پرو (Turtle mint Pro) نامی ایپ (app) پر سوال و جواب کے مقابلہ کے ذریعے پیسے کمانے کا حکم (9734-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! ایک ایپلیکیشن جسکا نام ٹرٹل منٹ پرو turlte mint Pro ہے، اس موبائل ایپ سے کار، بائک، لائف اور ہیلتھ انشورنس کیا جا سکتا ہے، اس ایپ میں ایک ہفتے میں تین دن تک سوال جواب کا مقابلہ ہوتا ہے، جس میں چھ سوال ہوتے ہیں، اور جو اُن سوالوں کا صحیح جواب دیتا ہے، اُسے بطور انعام کچھ پیسے 50 روپے سے 200 روپے تک دیے جاتے ہیں، جو ایک مہینہ بعد اکاؤنٹ میں آجاتے ہیں، تو کیا یہ پیسے جائز ہے؟ اور اگر جائز نہیں ہے، تو اب تک اس ایپ سے جو پیسے ملے ہیں، ان کا مجھے کیا کرنا چاہئے؟ میں اسے 3 مہینوں سے چلا رہا ہوں، اور میں نے اس ایپ کے بارے میں کئی لوگوں کو بتایا بھی ہے، وہ بھی اسی طرح پیسے کما رہے ہیں، اگر یہ جائز نہیں، تو کیا جن لوگوں کو میں نے بتایا ہے اس کا گناہ مجھے ملے گا؟ ایسی حالت میں مجھے کیا کرنا چاہیے؟ میں بہت کنفیوز ہوں۔ براہ مہربانی میری رہنمائی فرمادیں۔

جواب: سوال میں ذکر کی گئی تفصیل کے مطابق یہ ایپ انشورنس کے کاروبار سے متعلق ہے، اور مروجہ انشورنس سود، قمار اور جوا پر مشتمل ہونے کی وجہ سے جائز نہیں ہے، لہذا ایسے کاروبار میں شرکت کرنا یا کسی کو شرکت کیلئے دعوت دینا اور دعوت دینے کے عوض پیسے کمانا جائز نہیں ہے۔
البتہ سوال و جواب کے مقابلے میں اگر کوئی غیر شرعی خرابی نہ ہو، تو محض سوال و جواب کے مقابلے سے وصول ہونے والی انعامی رقم ناجائز نہیں کہلائے گی، البتہ اس سے چونکہ غیر شرعی کاروبار کی ایک طرح سے تشہیر (Marketing) اور معاونت لازم آتی ہے، اس لئے ایسی سرگرمی سے بچنا چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (المائدة، الایة: 2)
وَتَعَاوَنُوْا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوٰى ۖ وَلَا تَعَاوَنُوْا عَلَى الْاِثْمِ وَالْعُدْوَانِ ۚ وَاتَّقُوا اللّٰهَ ۖ اِنَّ اللّٰهَ شَدِيْدُ الْعِقَابِo

بحوث فی قضایا فقهیة معاصرة: (12/1، ط: دار العلوم كراتشي)
أما الأئمة الأربعة وجمہور الفقہاء والمحدثین فقد أجازوا البیع الموٴجل بأکثر من سعر النقد بشرط أن یبتّ العاقدان بأنہ بیع موٴجل بأجل معلوم بثمن متفق علیه عند العقد

فقه البیوع: (1066/2، ط: مکتبة دار العلوم کراتشي)
أما عملیة التأمین، فعملیة تشتمل علی الربوا أو علی الغرر أو علیھما کما سیأتی إن شاء اللہ تعالی. و بھذا أفتی جمھور العلماء المعاصرین والمجامع الفقھیة

واللہ تعالیٰ أعلم بالصواب
دار الافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 762 Aug 01, 2022
Turtle mint Pro nami aap per / par sawal wa jawab k / kay muqable k zarye pese kamane ka hokom / hokum

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Employee & Employment

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.