عنوان: ایمازون (Amazon) اور DHL کے ڈیلیور نہ ہونے والے پارسل کی خرید و فروخت(9746-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! آج کل ایک کاروبار ہورہا ہے کہ جو DHL or Amazon کے پارسل کسی وجہ سے ڈیلیور نہیں ہوتے، تو انکی نیلامی کیجاتی ہے، لوگ وہ امریکہ یا دوسرے ممالک سے خرید کر پاکستان پورے کنٹینرز بھر کر بھیجتے ہیں، پھر یہاں پر مختلف بیوپاری اس میں سے خرید کر وزن کے حساب سے ریٹ طے کرکے مختلف لوگوں کو بیچتے ہیں، پارسل سب پیک ہوتے ہیں، جو لوگ خریدتے ہیں، وہ پارسل کھول کر اس میں سے جو چیزیں نکلتی ہیں، انہیں مارکیٹ کے دام سے کچھ کم داموں میں فروخت کرتے ہیں۔
سوال یہ ہے کہ کچھ پارسل میں قیمتی چیزیں بھی نکلتی ہیں، اور کچھ میں بالکل بے کار، جو یہاں کی مارکیٹ کے لحاظ سے نہیں بکتی، کیا یہ ایک قسم کا جوا تو نہیں شمار ہوگا؟ براہ کرم اس مسئلہ کی رہنمائی فرمائیں۔

جواب: اس معاملے میں بیچی جانے والی چیز پارسل یعنی وہ ڈبہ/پیکٹ ہوتا ہے، نیز پارسل کے اندر سے جو کچھ نکلے، اس کے بارے میں کوئی جھگڑا، نزاع یا claim نہیں ہوتا، اس لیے ایسے پارسل کی خرید و فروخت شرعا درست ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

فقه البیوع: (372/1، ط: مکتبة معارف القرآن کراتشي)

فلو باعه جمیع ما فی ھذه القریة أو ھذه الدار والمشتري لا یعلم ما فیها، لایصح لفحش الجهالة۔ أما لو باعه جمیع ما فی هذا البیت أو الصندوق أو الجوالق فانه یصح، لان الجھالة یسیرة.

واللہ تعالیٰ أعلم بالصواب
دار الافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1282 Aug 03, 2022
amazon or dhl k deliver na hone wale parcel ki kharido farokht / sale purchase

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Business & Financial

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.