عنوان: کیا صرف توبہ کرلینے سے قضاء نمازیں معاف ہوجاتی ہیں؟ (9774-No)

سوال: اگر کوئی انسان بالغ ہونے کے کئی سال بعد نماز پڑھنا شروع کرے اور اللہ سے توبہ کرے کہ آئندہ ساری نمازیں پڑھوں گا، تو کیا پچھلی نمازیں اسے قضاء کرنی ہونگی یا نہیں؟ اگر قضاء نمازیں پڑھنا لازم ہے تو کیسے پڑھیں؟ کیونکہ اس کو معلوم نہیں کہ اس کے ذمہ کتنی نمازیں ہیں۔

جواب: جس شخص کی غفلت، سستی یا لاپرواہی کی وجہ سے نمازیں قضا ہو گئی ہوں، اس کو چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کے سامنے سچے دل سے توبہ و استغفار کرے اور آئندہ کے لیے پکا عزم کرے کہ اب کوئی بھی نماز جان بوجھ کر قضا نہیں کرے گا، توبہ کرنے کے بعد گزشتہ فوت شدہ نمازوں کی قضا پڑھنا بھی لازم ہے، صرف توبہ کرلینے سے نمازوں کو اپنے مقررہ وقت پر نہ پڑھنے کا گناہ تو معاف ہو جائے گا، البتہ نمازیں ذمہ سے معاف نہیں ہوں گی، اور ان کی قضاء کرنا لازم ہوگا۔

واضح رہے کہ اگر کسی شخص کی نمازیں قضاء ہوگئی ہوں اور ان قضاء نمازوں کی تعداد یاد نہ ہو تو خوب اچھی طرح سوچ سمجھ کر ایک صحیح تخمینہ اور اندازا لگالینا چاہیے اور اس کے مطابق اپنی فوت شدہ نمازیں ادا کرلینی چاہییں، یہاں تک کہ اس کو یقین ہوجائے کہ اب میرے ذمہ کوئی قضاء نماز باقی نہیں ہے، مثلاً ایک شخص چودہ یا پندرہ سال کی عمر میں بالغ ہوا، اور اس نے پانچ چھ سال تک نماز نہیں پڑھی، یا کبھی پڑھی اور کبھی نہیں پڑھی اور یہ مدت اس شخص کے غالب گمان میں مثلاً پانچ سال کی ہوئی ، تو اس شخص کو اپنے غالب گمان کے مطابق اتنے ہی سالوں کی نماز ادا کرنا ضروری ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

صحیح مسلم: (رقم الحدیث: 1568)
عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: قَالَ نَبِيُّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ نَسِيَ صَلَاةً، أَوْ نَامَ عَنْهَا، فَكَفَّارَتُهَا أَنْ يُصَلِّيَهَا إِذَا ذَكَرَهَا»

و فيه ايضاً: (رقم الحدیث: 1569)
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا رَقَدَ أَحَدُكُمْ عَنِ الصَّلَاةِ، أَوْ غَفَلَ عَنْهَا، فَلْيُصَلِّهَا إِذَا ذَكَرَهَا»، فَإِنَّ اللهَ يَقُولُ: {أَقِمِ الصَّلَاةِ لِذِكْرِي.

حاشیة الطحطاوي علی مراقی الفلاح: (157/1، ط: دار الکتب العلمیة)
من لا يدري كمية الفوائت يعمل بأكبر رأيه فإن لم يكن له رأي يقض حتى يتيقن أنه لم يبق عليه شيء.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 797 Aug 17, 2022
kia sirf toba karlene se / say qaza namaz muaf / maaf hojati hay?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.