عنوان: "درود خضرى" کى شرعی حیثیت (9779-No)

سوال: السلام علیکم ! درود خضری کیا ہے؟ اس کی فضیلت اور اس کے فوائد بیان کر دیں۔

جواب: واضح رہے کہ درود شریف کے وہ الفاظ جو خود آنحضرت صلى اللہ علیہ وسلم سے منقول ہوں، وہ زیادہ بابرکت اور باعث فضیلت و اجر و ثواب ہوتے ہیں، البتہ درود شریف کے ایسے الفاظ جو شرکیہ نہ ہوں، وہ الفاظ بھى درود شریف کہلائیں گے، اس سلسلے میں علماء کرام نے اپنے ذوق کے مطابق درود شریف کے متعدد کلمات اور صیغوں کے ذریعے درود شریف کے بے شمار الفاظ نقل فرمائے ہیں، ان صیغوں کا حدیث سے ثابت ہونا لازم نہیں ہوتا ہے، بلکہ ان الفاظ کا مفہوم درود شریف پر دلالت کرنا کافی ہوتا ہے، ایسی صورت میں وہ بھى درود شریف کے الفاظ میں شمار ہوں گے، جیسے حافظ سخاوى رحمہ اللہ کى کتاب "القول البدیع"، علامہ مخدوم محمد ہاشم ٹھٹھوى رحمہ اللہ کى کتاب "ذریعۃ الوصول" اس سلسلے کى عمدہ کتابیں ہیں، اسى طرح بعض درود شریف ایسے بھى ہوتے ہیں، جو بزرگوں کے مجربات میں سے ہوتے ہیں، ان کا ورد کرنا مصائب و تکالیف سے نجات پانے اور اللہ کی رحمتوں اور برکتوں کو حاصل کرنے کا ذریعہ ہوتا ہے، نیز درود شریف کے ان الفاظ میں کوئی خلافِ شرع بات بھی نہیں ہوتی، لہذا ان مجرب الفاظِ درود کے ذریعہ سے درود شریف پڑھنا شرعا جائز ہے، اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔
ہمارى معلومات کے مطابق "درود خضرى" کے الفاظ جو بیان کیے جاتے ہیں، وہ یہ ہیں: " صلى اللہ علی حبیبہ محمد وآلہ واصحابہ وسلم"، درود شریف کے یہ الفاظ کسى مستند حدیث سے اگرچہ ثابت نہیں ہیں، لیکن چونکہ فی نفسہ یہ الفاظ درود شریف کے ہیں، لہذا ان الفاظ کے ذریعے درود شریف پڑھنا بھى باعث فضیلت و برکت ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دارالإفتاء الاخلاص،کراچی


Print Full Screen Views: 5228 Aug 18, 2022
"doroud / dorood e khizri" ki shari / sharai / sharae haisiat / hasyat.

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Azkaar & Supplications

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.