عنوان: روبوٹ (Robot) کے ذریعے ڈیجیٹل کرنسی وغیرہ کا کاروبار کرنا (9782-No)

سوال: آج کل different coins پر online tranding ہورہی ہے جیسے کہ Bitcoin, dodgecoin, pi coin وغیرہ، لوگ ان کی online tranding کرتے ہیں جس طرح currency exchange کا کام ہوتا ہے مثلاً ڈالر کی کسی اور کرنسی کے ساتھ خرید و فروخت کرنا۔ اب لوگوں نے اس کام کو کرنے کے لیے مختلف apps بنائی ہوئی ہیں جیسا کہ آج کل جدید دور میں تمام کام robots کے ذریعے ہورہے ہیں تو اس کام کو کرنے کے لیے بھی ایک high programming robot بنایا گیا ہے جو آپ کی طرف سے trading کرتا ہے اور اپنی high efficiency کے ذریعے آپ کو profit دلواتا ہے، loss بالکل بھی نہیں ہے، یہ صرف وہیں trad کرتا ہے جہاں اسے profit ملے، جہاں loss ہورہا ہے وہاں نہیں کرتا۔
خلاصہ یہ ہے کہ یہ تھوڑی سی رقم میں آپ کو کئی گناہ profit کماکر دے سکتا ہے، معلوم یہ کرنا تھا کہ اس کا استعمال کرنا جائز ہے یا ناجائز؟

جواب: پہلی بات یہ سمجھ لیں کہ ڈجیٹل کرنسی جیسے بٹ کوئن وغیرہ کے سلسلے میں مستند علماء کرام کے ہاں ابھی تحقیق جاری ہے، اس کے جواز یا عدم جواز سے متعلق کوئی حتمی رائے نہیں آئی، لہذا فی الحال اس کرنسی میں تجارت کرنے سے اجتناب بہتر ہے۔
جہاں تک جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بنائے گئے روبوٹ (robot) کے ذریعے پیسے کمانے کا تعلق ہے، تو اس کی مکمل تفصیلات ہمارے علم میں نہیں ہیں۔ جب تک کاروبار کی مکمل تفصیلات معلوم نہ ہوں کہ یہ کس چیز کا کاروبار ہے؟ کاروبار کرنے کا عملی طریقہ کار کیا ہوتا ہے؟ آیا اس میں شرعی اصولوں اور ملکی جائز قوانین کی پاسداری کی جاتی ہے یا نہیں؟ یہ تفصیلات جانے بغیر کسی بھی کاروبار کے جائز یا ناجائز ہونے کے بارے میں کوئی شرعی حکم نہیں لگایا جاسکتا۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی


Print Full Screen Views: 596 Aug 22, 2022
robot k zarye se / say digital currency waghaira ka karobar karna

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Business & Financial

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.