عنوان: "اللہ کو مجھ پر رحم نہیں آتا" جملہ کہنا(9851-No)

سوال: بعض لوگ شدتِ غم اور مصیبت کی حالت میں یہ جملہ بعض اوقات کہہ دیتے ہیں "اور تو اور اللہ کو بھی مجھ پر رحم نہیں آتا"۔ کیا ایسا جملہ کہنے سے انسان کافر ہوجاتا ہے؟

جواب: سوال میں مذکور جملہ اللہ تعالی کے بارے میں کہنا سخت بے ادبی اور گناہ ہے جو کہ اللہ تعالی کی عظیم اور مہربان شان کے بالکل شایانِ شان نہیں ہے، البتہ چونکہ لوگ اکثر یہ جملہ شدتِ غم کے موقع پر بے خیالی سے کہہ جاتے ہیں، جبکہ ان کا اس جملہ سے مقصود اللہ تعالی کی صفت رحیمیت کا انکار کرنا نہیں ہوتا، لہذا اس سے انسان دائرہ اسلام سے خارج نہیں ہوگا، البتہ اسے توبہ و استغفار کے ساتھ ساتھ آئندہ ایسے جملوں سے مکمل اجتناب کرنا لازم ہے۔


واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 711 Oct 05, 2022
"Allah ko mujh per rehem nahi ata" kehne ka hokom / hokum

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Beliefs

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.