عنوان: حضرت عائشہ صدیقہؓ کا آنحضرت ﷺ سے معراج کى رات بارى تعالى کے ساتھ راز کى باتوں میں سے دو باتیں دریافت کرنے سے متعلق حدیث کى تحقیق (9895-No)

سوال: ایک حدیث مشہور ہے کہ اماں عائشہ صدیقہؓ بیٹھی تھیں، نبی کریم ﷺ تشریف لائے کہا: "مانگو جو مانگتی ہو" آپؓ جلدی سے اپنے والد حضرت ابوبکر صدیقؓ کے پاس گئیں ان کو یہ بات بتائی تو انہوں نے کہا کہ تم کہو کہ معراج کی رات راز والی باتوں میں سے دو باتیں بتا دیجیے۔ کیا یہ حدیث مستند ہے؟

جواب: سوال میں مذکور واقعہ کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے آنحضرت صلى اللہ علیہ وسلم سے معراج کى رات بارى تعالى کے ساتھ راز ونیاز کى جو باتیں کی تھیں، ان میں سے دو باتوں کو دریافت کیا، یہ واقعہ حدیث اور سیرت کى کسى بھى مستند اور معتبر کتاب میں تلاش کے باوجود نہیں مل سکا ہے، لہذا اس واقعہ کو آنحضرت صلى اللہ علیہ وسلم کى طرف منسوب کر کے بیان کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔
تاہم اگر معراج کا واقعہ صحیح اور معتبر روایات کى روشنى میں مطالعہ کرنا ہو تو حضرت مفتى عبد الرؤف سکھروى صاحب دامت برکاتہم کى کتاب "معراج کا سچا واقعہ" کا مطالعہ کرنا مفید رہے گا۔

واللّٰہ تعالى أعلم بالصواب
دارالإفتاء الاخلاص،کراچی


Print Full Screen Views: 1412 Oct 25, 2022
hazrat ayesha siddiqa razi allaho anho ka anhazrat sallalaho alihe wasalam se / say miraj ki raat bari tala k sath raaz ki bato me / mein se / say do / 2 batain daryaft karne se /say mutaliq aik hadis / hadees ki tehqiq

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.