عنوان: ملازم کے لئے ناپ تول میں کمی یا ملاوٹ میں معاونت کرنا (9962-No)

سوال: ایک مزدور مالک کے کہنے پر گتہ گیلا کرتا ہے تاکہ وزن زیادہ ہو جائے تو کیا مالک کے ساتھ مزدور بھی اس گناہ میں شریک ہوگا یا صرف مالک گناہ گار ہوگا؟

جواب: واضح رہے کہ وزن بڑھانے کے لیے گتہ گیلا کرنا ملاوٹ اور ناپ تول میں کمی کے زمرے میں آتا ہے جو کہ حرام ہے، اس حرام عمل میں معاونت کرنے والے سب گناہگار ہوں گے، لہذا مزدور کو چاہئے کہ مالک کا یہ حکم نہ مانے اور روزی کا کوئی دوسرا حلال ذریعہ اختیار کرلے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (المائدۃ، الایة: 2)
وَ تَعَاوَنُوْا عَلَى الْبِرِّ وَ التَّقْوٰى ۪-وَ لَا تَعَاوَنُوْا عَلَى الْاِثْمِ وَ الْعُدْوَانِ۪ ... الخ

وقوله تعالی: (المطففین، الایة: 1، 3)
وَیْلٌ لِّلْمُطَفِّفِیْنَۙ o الَّذِیْنَ اِذَا اكْتَالُوْا عَلَى النَّاسِ یَسْتَوْفُوْنَ٘ۖ o وَ اِذَا كَالُوْهُمْ اَوْ وَّ زَنُوْهُمْ یُخْسِرُوْنَؕ o

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 758 Nov 22, 2022
mulazim k liye naap tol me / mein kami ya milawat karna

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Employee & Employment

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.