سوال:
میں سکول میں نائب قاصد ہوں لیکن سکول کا انچارج مجھ سے باورچی کا کام لے بھی رہا ہے اور انچارج مجھ کو مہینہ میں سرکاری چھٹی کے علاوہ ہفتہ کی چھٹی بھی دیتا ہے جبکہ سرکاری چھٹی صرف اتوار کو ہوتی ہے، اس طرح کرنا کیسا ہے اور شرعا اس تنخواہ کا کیا حکم ہے؟
جواب: اگر انچارج کو چھٹی دینے کا اختیار ہے یا اس علاقے کا عرف ایسی صورت میں چھٹی دینے کا ہے تو پھر ہفتہ کی چھٹی کرنا اور اس کی تنخواہ لینا شرعا درست ہے۔
لیکن اگر اسے اختیار نہیں ہے اور نہ ہی اس کا عرف ہے تو ہفتہ کے دن کی حاضری ضروری ہے، اس صورت میں ہفتہ کے دن کی چھٹی کرکے اس دن کی تنخواہ لینا شرعا درست نہیں ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
شرح المجلة للاتاسی: (654/2، ط: رشیدیه)
و فی الھندیة عن المحیط: و الاصل فی هذا ان الاجارة اذا وقعت علی عمل فکل ما کان من توابع ذلك العمل و لم یشترط ذلك فی الاجارة علی الاجیر فالمرجع فیه العرف.
و فیها ایضا: (96/1، ط: رشیدیه)
ذکر فی البدائع من کتاب الاجارۃ ان توابع العقود التی لا ذکر لھا فی العقود تحمل علی عادۃ کل بلد.
واللہ تعالیٰ أعلم بالصواب
دار الافتاء الاخلاص،کراچی