عنوان: جوتا پہننے کا مستحب طریقہ(9983-No)

سوال: حضرت درج ذیل مسئلے میں رہنمائی درکار ہے:
ایک ساتھی نے کہا کہ جوتے پہننے کا سنت طریقہ یہ ہے کہ بائیں پاؤں کو جوتے کے اوپر رکھا جائے اور دائیں پاؤں کو جوتے میں ڈال لیا جائے اور پھر بائیں پاؤں میں جوتا پہن لیا جائے۔
جبکہ دوسرے ساتھی نے کہا کہ یہ اس صورت میں ہے جب آپ مسجد سے نکل رہے ہوں کیونکہ مسجد سے بائیں پاؤں کو باہر نکالیں گے تو اس کو گندا ہونے سے بچانے کے لئے جوتے کے اوپر رکھ لیتے ہیں، مسجد کے علاوہ جوتا پہنتے ہوئے بائیں پاؤں کو جوتے کے اوپر رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔
برائے مہربانی رہنمائی فرمائیے کہ ان میں سے کس کی بات ٹھیک ہے؟

جواب: حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی شخص جوتا پہنے تو دائیں طرف سے شروع کرے اور جب اتارے تو بائیں طرف سے اتارے، تاکہ دایاں پاؤں پہننے میں پہلے ہو اور اتارنے میں آخری ہو“۔  (صحیح بخاری، حدیث نمبر: 5855)
مذکورہ بالا حدیث مبارکہ سے معلوم ہوا کہ جوتے پہننے کا مستحب طریقہ یہ ہے کہ جوتا پہننے والا پہلے دایاں جوتا پہنے اور پھر بایاں، لیکن اس کے لیے کوئی مخصوص صورت منقول نہیں ہے، لہذا اس کے لیے جو صورت بھی اختیار کی جائے، درست ہے خواہ بایاں پیر بائیں جوتے پر رکھے یا نہ رکھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

صحيح البخاري: (رقم الحديث: 5855، ط: دار طوق النجاة)
عن أبي هريرة رضي الله عنه أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: إذا انتعل أحدكم فليبدأ باليمين، وإذا نزع ﻓﻠﻴﺒﺪﺃ بالشمال، ليكن اليمنى أولهما تنعل وآخرهما تنزع.

فتح الباري شرح صحيح البخاري: (312/10، ط:دار الكتب العلمية)
وقال النووي: يستحب البداءة باليمين في كل ما كان من باب التكريم والزينة والبداءة باليسار في ضد ذلك كالدخول الى الخلاء ونزع النعل والخف والخروج من المسجد والاستنجاء وغيره من جميع المستقذرات... ونقل عياض وغيره الإجماع على أن الأمر فيه للاستحباب.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص کراچی

Print Full Screen Views: 835 Nov 28, 2022
jota pehenne / peheney ka mustahab tariqa

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Characters & Morals

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.