عنوان: قرض دار پر قرض رقم کی زکوٰۃ کی ادائیگی کی شرط لگانا(9993-No)

سوال: حضرت! سوال یہ ہے کہ ایک بھائی نے مجھ سے دس لاکھ قرض لیا اور مقررہ وقت پر واپس نہیں کیا، کہا کہ ابھی میرے پاس نہی ہیں جب پیسے ہونگے تو تھوڑے تھوڑے کر کے دے دوں گا، میں نے اس سے کہا بھائی مجھے ہر سال ان پیسوں پر زکوۃ دینی پڑتی ہے حالانکہ پیسے تمہارے استعمال میں ہیں تو جب تک تم میرا قرض واپس نہی کر دیتے تب تک اس پیسے پر زکوۃ تم اپنے ذمہ لے لو اور زکوۃ ادا کر دیا کرو، اس بات پر ہم دونوں رضا مند ہوگئے اور تحریر لکھ لی۔ آپ جناب سے معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا اب بھی مجھ پر ان پیسوں کی زکوۃ کی ذمہ داری ہے؟

جواب: واضح رہے کہ قرض دے کر اس پر کسی بھی قسم کے نفع کی شرط لگانا شرعاً ناجائز اور حرام ہے، اگرچہ اس ‏شرط پر فریقین متفق اور راضی ہوں، لہٰذا مذکورہ صورت میں آپ (قرض خواہ) کا مقروض کو" پھر جب تک تم میرا ‏قرض واپس نہیں کر دیتے تب تک اس پیسے پر زکوۃ تم اپنے ذمہ لے لو اور زکوۃ ادا کردیا کرو" کہہ کر اپنی قرض رقم کی ‏زکوٰۃ کی ادائیگی کی شرط قرض دار پر لگانا شرعاً جائز نہیں ہے، بلکہ اس رقم کی زکوٰۃ کی ادائیگی آپ (قرض دینے ‏والے ) ہی پر لازم ہے، البتہ آپ کو یہ سہولت حاصل ہے کہ چاہے اس رقم کی زکوٰۃ آپ ابھی ادا کریں یا وصول ‏ہونے کے بعد ایک ساتھ گذشتہ تمام سالوں کی زکوٰۃ ادا کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار: (166/5، ط: دار الفکر)‏
وفي الخلاصة القرض بالشرط حرام والشرط لغو بأن يقرض على أن يكتب به ‏إلى بلد كذا ليوفي دينه، وفي الأشباه كل قرض جر نفعا‎.‎

الدر المختار مع رد المحتار: (261/2، ط: دار الفكر)‏
وقد عللوا سقوط الزكاة بالدين بأن المديون محتاج إلى هذا المال حاجة أصلية ‏لأن قضاء الدين من الحوائج الأصلية والمال المحتاج إليه حاجة أصلية لا يكون ‏مال الزكاة تأمل

و فيها: (263/2، ط: دار الفكر)‏
‏(ومديون للعبد بقدر دينه) فيزكي الزائد إن بلغ نصاب‎.‎
‏(قوله ومديون للعبد) الأولى ومديون بدين يطالبه به العبد ليشمل دين الزكاة ‏والخراج لأنه لله - تعالى - مع أنه يمنع لأن له مطالبا من جهة العباد كما مر ‏ط (قوله بقدر دينه) متعلق بقوله فلا زكاة‎.‎

والله تعالىٰ أعلم بالصواب ‏
دارالإفتاء الإخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 453 Nov 30, 2022
qarz dar per / par qarz raqam ki zakat ki adaigi ki shart lagana

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Zakat-o-Sadqat

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.