سوال:
آفس کے قریب مصلے کی ظہر کی جماعت نکل جانے کے بعد ایک شخص نے انفرادی نماز شروع کردی اور ایک رکعت مکمل کرلی، دوسری رکعت کے دوران کچھ لوگ جمع ہوئے اور دوسری جماعت شروع کر دی، اب اس انفرادی نماز پڑھنے والے کو کیا کرنا چاہیے؟ انفرادی نماز توڑ کر جماعت میں شامل ہو یا اپنی نماز اکیلے ہی مکمل کرے؟
جواب: اگر کوئی شخص اکیلے فرض نماز پڑھ رہا ہو اور اس دوران جماعت کھڑی ہو جائے تو اگر اس نے ابھی تک سجدہ نہیں کیا ہو تو ایک طرف سلام پھیرکر نماز توڑ دے اور جماعت میں شامل ہوجائے اور اگر اس نے پہلی رکعت کا سجدہ کرلیا تو دو رکعت مکمل کرکے جماعت کی نماز میں شریک ہوجائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار مع رد المحتار: (50/2، ط: دار الفکر)
(شرع فيها أداء) خرج النافلة والمنذورة والقضاء فإنه لا يقطعها (منفردا ثم أقيمت) أي شرع في الفريضة في مصلاه، لا إقامة المؤذن ولا الشروع في مكان وهو في غيره (يقطعها) لعذر إحراز الجماعة كما لو ندت دابته أو فار قدرها
(قوله يقطعها) قال في المنح: جاز نقض الصلاة منفردا لإحراز الجماعة. اه. وظاهر التعليل الاستحباب، وليس المراد بالجواز مستوي الطرفين. وقد يقال إن إحراز الجماعة واجب على أعدل الأقوال فيقتضي وجوب القطع، وقد يقال إنه عارضه الشروع في العمل ط.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی