عنوان: لڑكے كا شاريز نام ركھنا(10004-No)

سوال: لڑکے کا نام شاریز رکھنا کیسا ہے اور اس کا معنی کیا ہیں؟

جواب: یہ لفظ اصل میں "شَارِیْز " نہیں، بلکہ "شاہ ریز" (ہاء کے ساتھ) ہے، جو کہ فارسی زبان کے دو لفظوں سے مرکب ہے، "شاہ" ‏کے معنیٰ "بادشاہ" کے ہیں اور "ریز" کے معنیٰ "برسانے والا" کے ہیں اور یہ لفظ فارسی زبان میں مختلف الفاظ کے آخر میں ‏بطورِ لاحقہ کے لگایا جاتاہے، جیسے "گل ریز" کے معنیٰ ہیں "پھول برسانے والا"، اس لحاظ سے شاہ ریز کے معنیٰ ہوں گے"بادشاہت برسانے والا"، اس لئے یہ نام رکھنا درست نہیں ہے، بہتر یہ ہے کہ مذکورہ نام کے بجائے انبیاء کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضی اللّٰه عنہم کے ناموں میں سے کوئی نام منتخب کرلیں، یا کوئی بھی اچھے معنیٰ والا نام رکھ لیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

جہانگیر (اردو لغت): (ص: 830)‏

ریز ے‎…‎بکھیرنے والا، برسانے والا۔ مثال: گل ریز پھول والا‎.‎

والله تعالىٰ أعلم بالصواب ‏
دارالإفتاء الإخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 644 Dec 02, 2022
larkay / larkey ka shah raiz / rayz naam rakhna?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Islamic Names

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.