عنوان: پہلی بیوی سے ایک بیٹا اور بیٹی اور دوسری بیوی سے تین بیٹوں میں میراث کی تقسیم(10048-No)

سوال: میرے دادا کی دو بیویاں تھیں، پہلی بیوی کا دادا سے پہلے ہی انتقال ہو گیا تھا، پہلی بیوی سے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے، جبکہ دوسری بیوی کا انتقال دادا کی وفات کے بعد ہوا تھا، دوسری بیوی تین بیٹے ہیں، میرے دادا کی کل جائیداد 10 کنال ہے، اس کی تقسیم کس طرح ہوگی؟

جواب: مرحوم کی تجہیز و تکفین کے جائز اور متوسط اخراجات، قرض کی ادائیگی اور اگر کسی غیر وارث کے لیے جائز وصیت کی ہو تو ایک تہائی (1/3) میں وصیت نافذ کرنے کے بعد کل جائیداد منقولہ و غیر منقولہ کو بہتر (72) حصوں میں تقسیم کیا جائے گا، جس میں سے پہلی بیوی سے بیٹے کو چودہ (14) اور بیٹی کو سات (7) حصے ملیں گے، جبكہ دوسری بیوی سے تینوں بیٹوں میں سے ہر ایک بیٹے کو سترہ (17) حصے ملیں گے۔
اس تقسیم کے اعتبار سے دس (10) کنال میں سے پہلی بیوی سے بیٹے کو %1.94 فیصد، بیٹی کو %0.972 فیصد حصہ ملے گا، جبکہ دوسری بیوی سے تینوں بیٹوں میں سے ہر ایک بیٹے کو %2.36 فیصد حصہ ملے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (النساء، الایة: 11)
يُوصِيكُمُ اللَّهُ فِي أَوْلاَدِكُمْ لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الأُنثَيَيْنِ ۔۔۔ الخ

الدر المختار: (801/6، ط: دار الفکر)
فصل في المناسخة (مات بعض الورثة قبل القسمة للتركة صححت المسألة الأولى) وأعطيت سهام كل وارث (ثم الثانية)....الخ

المبسوط للسرخسی: (55/30، ط: دار المعرفة)
وإذا مات الرجل ولم تقسم تركته بين ورثته حتى مات بعض ورثته فالحال لا يخلو إما أن يكون ورثة الميت الثاني ورثة الميت الأول فقط أو يكون في ورثة الميت الثاني من لم يكن وارثا للميت الأول۔۔۔۔۔وأما إذا كان في ورثة الميت الثاني من لم يكن وارثا للميت فإنه تقسم تركة الميت الأول أولا لتبين نصيب الثاني، ثم تقسم تركة الميت الثاني بين ورثته۔۔۔الخ

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 387 Dec 15, 2022
pehli biwi se / say aik beta or beti or dosri biwi se / say teen beto / betoo me / mein miras ki taqseem

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Inheritance & Will Foster

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.