سوال:
روزہ کی حالت میں پائیریا (Pyorrhea) کی پیپ منہ میں چلی جائے تو روزہ کا کیا حکم ہے؟
جواب: اگر پائیریا کی پیپ کی مقدار تھوک سے کم ہو، تھوک غالب ہو اور پائریا تھوک کے ساتھ منہ کے اندر چلا جائے تو روزہ فاسد نہیں ہوگا، اگر پیپ کی مقدار تھوک کے برابر یا اس سے زائد ہو اور وہ منہ کے اندر چلی جائے تو اس صورت میں روزہ ٹوٹ جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیۃ: (203/1، ط: دار الفکر)
الدم إذا خرج من الأسنان ودخل حلقه إن كانت الغلبة للبزاق لا يضره، وإن كانت الغلبة للدم يفسد صومه، وإن كانا سواء أفسد أيضا استحسانا.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی