عنوان: جمعہ کی نماز کی قضاء(1013-No)

سوال: السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ،
حضرت ! میرے والد صاحب ہر نماز کے ساتھ۔ قضا نمازیں پڑھتے ہیں، جمعہ کے دن 2 رکعت فرض ہوتے ہیں تو قضا نماز میں بھی وہی 2 رکعت پڑھنے ہونگے یا ظہر کی نماز کے چار رکعت پڑھنے ہونگے؟ رہنمائی فرمائیں جزاک اللہ

جواب: اگر جمعہ کی نماز فوت ہوجائے تو ظہر کی نماز کی قضا کی جاتی ہے، نماز جمعہ کی قضا نہیں ہوتی، لہذا آپ کے والد کو جمعہ کی نماز قضاء ہونے کی وجہ سے ظہر کی چار رکعت قضاء کرنی ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار: (157/2، ط: دار الفکر)

(وكذا أهل مصر فاتتهم الجمعة) فإنهم يصلون الظهر بغير أذان ولا إقامة ولا جماعة.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

Print Full Screen Views: 521 Mar 05, 2019
jumy ki namaz ki qaza, qaza of jumma prayer

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Eidain Prayers

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.