سوال:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! جمعہ کی نماز ہم اپنے ورک پلیس پہ ہی ایک مخصوص جگہ پر چٹائیاں بچھا کر ادا کرتے ہیں اور ہمارے ایک ساتھی جو حافظ ہیں، وہ جمعہ کی نماز پڑھاتے ہیں، ہم لوگ تعداد میں 10 سے 20 افراد ہوتے ہیں، کیا اس طرح جمعہ کی نماز ہو جاتی ہے؟
دوسری بات یہ ہے کہ ایک جمعہ کے روز صفیں بچھائی گئیں، ہمارے ایک ساتھی نے اذان بھی دی اور کچھ لوگوں نے سنتیں بھی ادا کیں لیکن پھر پتہ چلا کہ حافظ صاحب کسی وجہ سے جمعہ پڑھانے کے لیے نہیں آسکے تو صفیں سمیٹ دی گئیں اور تمام افراد جمعہ کی نماز ادا کرنے قریبی مساجد میں چلے گئے، ایسا کرنا کیسا تھا؟ راہنمائی فرمائیں۔
جواب: واضح رہے کہ جمعہ کی نماز کے صحیح ہونے کی شرائط میں سے ایک اہم شرط اذنِ عام بھی ہے، اذنِ عام کا مطلب ہے کہ نماز جمعہ علی الاعلان قائم ہو، خفیہ طور پر نہ ہو اور جو لوگ اس میں شرکت کرنا چاہیں ان کو جماعت میں شرکت سے روکا بھی نہ جائے۔
پوچھی گئی صورت میں اگر مذکورہ کام کی جگہ (work place) شہر یا بڑی بستی کے حدود میں واقع ہے لیکن نمازِ جمعہ کے لیے اذنِ عام نہیں ہے تو آپ لوگوں نے جتنے جمعے اس مقام پر پڑھے ہیں، وہ ادا نہیں ہوئے، ان کی جگہ ظہر کی نماز کی قضا کرنا واجب ہے، اور اگر مذکورہ جگہ پر اذنِ عام کی شرط پائی جاتی ہے (سیکورٹی وجوہات کی بنا پر لوگوں کو روکنا اذنِ عام کے منافی نہیں ہے) تو اس صورت میں اس مقام پر جو جمعے پڑھے ہیں، وہ ادا ہوگئے ہیں، البتہ مستقل طور پر مسجد کی جماعت کو ترک کرکے بلا عذر الگ سے جمعہ قائم کرنا مکروہ ہے، اور ایسا کرنا شریعت کے منشیٰ و مقصد کے بھی خلاف ہے، اس لیے اس دوسری صورت میں بھی آپ لوگوں کو چاہیے کہ جامع مسجد جاکر جمعہ ادا کریں۔
سوال کے مطابق جس دن حافظ صاحب کے نہ آنے کی وجہ سے جمعہ کی نماز مسجد میں پڑھی گئی تھی، وہ ادا ہوگئی ہے۔
ٍ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
*الفتاوی الھندیۃ: (148/1، ط: دار الفکر)*
"(ومنها: الإذن العام) و هو أن تفتح أبواب الجامع فيؤذن للناس كافةً حتى أن جماعة لو اجتمعوا في الجامع و أغلقوا أبواب المسجد على أنفسهم و جمعوا لم يجز، و كذلك السلطان إذا أراد أن يجمع بحشمه في داره فإن فتح باب الدار و أذن إذنًا عامًّا جازت صلاته شهدها العامة أو لم يشهدوها، كذا في المحيط."
*غنیة المستملي: (ص: 551، ط: اشرفی)*
وفي الفتاویٰ الغیاثیۃ: لو صلی الجمعۃ في قریۃ بغیر مسجد جامع والقریۃ کبیرۃ لہا قریً، وفیہا والٍِ وحاکمٍ جازت الجمعۃ بنو المسجد أو لم یبنوا وہٰذا أقرب الأقاویل إلی الصواب، والمسجد الجامع لیس بشرط، ولہٰذا أجمعوا علی جوازہا بالمصلی في فناء المصر وہو مااتصل بالمصر معداً لمصالحہ من رکض الخیل وجمع العساکر والمناضلۃ ودفن الموتیٰ وصلوٰۃ الجنازۃ ونحو ذٰلک لان لہ حکم المصر باعتبار حاجۃ اہلہ الیہ وقدرہ محمدؒ بالغلوۃ۔
*در المختار: (152/2، ط: دارالفکر)*
(فَلَوْ دَخَلَ أَمِيرٌ حِصْنًا) أَوْ قَصْرَهُ (وَأَغْلَقَ بَابَهُ) وَصَلَّى بِأَصْحَابِهِ (لَمْ تَنْعَقِدْ) وَلَوْ فَتَحَهُ وَأَذِنَ لِلنَّاسِ بِالدُّخُولِ جَازَ وَكُرِهَ، فَالْإِمَامُ فِي دِينِهِ وَدُنْيَاهُ إلَى الْعَامَّةِ مُحْتَاجٌ، فَسُبْحَانَ مَنْ تَنَزَّهَ عَنْ الِاحْتِيَاجِ.
*رد المحتار: (152/2، ط: دارالفکر)*
(قَوْلُهُ وَأَذِنَ لِلنَّاسِ إلَخْ) مُفَادُهُ اشْتِرَاطُ عِلْمِهِمْ بِذَلِكَ، وَفِي مِنَحِ الْغَفَّارِ وَكَذَا أَيْ لَا يَصِحُّ لَوْ جَمَعَ فِي قَصْرِهِ لِحَشَمِهِ وَلَمْ يُغْلِقْ الْبَابَ وَلَمْ يَمْنَعْ أَحَدًا إلَّا أَنَّهُ لَمْ يُعْلِمْ النَّاسَ بِذَلِكَ. اه. (قَوْلُهُ وَكُرِهَ) لِأَنَّهُ لَمْ يَقْضِ حَقَّ الْمَسْجِدِ الْجَامِعِ زَيْلَعِيٌّ وَدُرَرٌ (قَوْلُهُ فَالْإِمَامُ إلَخْ) ذَكَرَهُ فِي الْمُجْتَبَى.
واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی