سوال:
جائے نماز پر خون لگا ہوا ہو تو کیا اس پر نماز پڑھ سکتے ہیں؟
جواب: نماز کے صحیح ہونے کے لیے نماز پڑھنے کی جگہ کا پاک ہونا شرط ہے اور نماز کی جگہ سے مراد کھڑے ہونے کی صورت میں دونوں پاؤں رکھنے کی جگہ اور سجدے کی صورت میں دونوں قدموں، دونوں ہاتھوں، دونوں گھٹنوں اور پیشانی کی جگہ کا پاک ہونا شرط ہے، زمین یا جائے نماز وغیرہ جس چیز پر نماز پڑھی جائے، اس کے سارے حصہ کا پاک ہونا نماز کی صحت کے لیے شرط نہیں ہے، لہذا اگر خون مذکورہ بالا حصوں کے علاوہ کسی اور جگہ پر لگا ہوا ہو تو اس زمین یا جائے نماز وغیرہ پر نماز پڑھی جا سکتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
حاشیۃ الطحطاوی علی مراقی الفلاح: (ص: 209، ط: دار الکتب العلمیة)
يشترط طهارة "موضع القدمين"....."و" منها طهارة موضع "اليدين والركبتين" على الصحيح لافتراض السجود على سبعة أعظم....."و" منها طهارة موضع "الجبهة على الأصح
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی