سوال:
ہمارے ابو نے وراثت میں 7 ایکڑ زمین چھوڑی ہے، ورثاء میں ہم تین بہنیں اور دو بھائی ہیں، براہ کرم شرعی تقسیم فرمادیں۔
جواب: مرحوم والد کی تجہیز و تکفین کے جائز اور متوسط اخراجات، قرض کی ادائیگی اور اگر کسی غیر وارث کے لیے جائز وصیت کی ہو تو ایک تہائی (1/3) میں وصیت نافذ کرنے کے بعد کل زمین کو سات (7) حصوں میں تقسیم کیا جائے گا، جس میں سے دونوں بیٹوں میں سے ہر بیٹے کو دو (2) ایکڑ زمین اور تینوں بیٹیوں میں سے ہر ایک بیٹی کو ایک (1) ایکڑ زمین ملے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
القرآن الکریم: (النساء، الایة: 11)
يُوصِيكُمُ اللَّهُ فِي أَوْلاَدِكُمْ لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الأُنثَيَيْنِ ... الخ
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی