عنوان: "لیلة القدر" ہر ملک کی اپنی تاریخ کے حساب سے ہوگی (10233-No)

سوال: سورہ قدر میں ہے کہ اس رات میں فرشتے اترتے ہیں اب فرشتے تو ایک ہی رات اترتے ہیں پھر یہ کیسے ممکن ہے کہ پاکستان میں شب قدر کسی اور دن ہو اور عرب شریف میں کسی اور دن ہو؟ اس اشکال میں رہنمائی فرمائیں.

جواب: واضح رہے کہ ہر ملک میں اپنی رؤیت (چاند دیکھنے) کا اعتبار ہوتا ہے، نمازوں کے اوقات اور سحر و افطار وغیرہ میں ہر ملک کا اپنا وقت معتبر ہوتا ہے، ایک ملک کے وقت کو دوسرے ملک کے لیے معیار نہیں بنایا جاسکتا ہے، جس طرح روزہ، عید، عرفہ کے روزے اور قربانی کے بارے میں بھی ہر ملک کی اپنی رؤیت معتبر ہوتی ہے، بالکل اسی طرح "لیلۃ القدر" بھی ہر ملک کی اپنی تاریخ کے حساب سے ہوگی، لہذا ہر ملک والے اپنے اپنے ملک کی تاریخ کے حساب سے "لیلۃ القدر" کو تلاش کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

تبیین الحقائق: (321/1، ط: المطبعة الكبرى الأميرية)
’’قال - رحمه الله - :(ولا عبرةباختلاف المطالع) وقيل: يعتبر، ومعناه أنه إذا رأى الهلال أهل بلد ولم يره أهل بلدة أخرى يجب أن يصوموا برؤية أولئك كيفما كان على قول من قال: لا عبرة باختلاف المطالع، وعلى قول من اعتبره ينظر فإن كان بينهما تقارب بحيث لا تختلف المطالع يجب، وإن كان بحيث تختلف لا يجب، وأكثر المشايخ على أنه لا يعتبر حتى إذا صام أهل بلدة ثلاثين يوماً وأهل بلدة أخرى تسعة وعشرين يوماً يجب عليهم قضاء يوم، والأشبه أن يعتبر؛ لأن كل قوم مخاطبون بما عندهم، وانفصال الهلال عن شعاع الشمس يختلف باختلاف الأقطار، كما أن دخول الوقت وخروجه يختلف باختلاف الأقطار، حتى إذا زالت الشمس في المشرق لا يلزم منه أن تزول في المغرب‘‘.

بدائع الصنائع: (83/2، ط: دار الكتب العلمية)
’’هذا إذا كانت المسافة بين البلدين قريبة لا تختلف فيها المطالع، فأما إذا كانت بعيدة فلا يلزم أحد البلدين حكم الآخر؛ لأن مطالع البلاد عند المسافة الفاحشة تختلف، فيعتبر في أهل كل بلد مطالع بلدهم دون البلد الآخر‘‘.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 663 Feb 08, 2023
lailatul qadar / qadr her mulk ki apni tareekh / date k hisab / hisaab se /say hogi

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Sawm (Fasting)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.