سوال:
میرا واٹس ایپ کسی نے چوری سے استعمال کرنا شروع کیا تھا، ان دنوں میرے پاس موبائل نہ ہونے کی وجہ سے مجھے پتہ نہ چل سکا اور میرے واٹس ایپ نمبر سے میری منگیتر( بیوی ) کو طلاق کے الفاظ میرا نام بتا کے تین دفعہ الگ الگ بھیج دیے، منگنی کرتے وقت ہم نے نکاح، ایجاب و قبول کیا ہے اور رخصتی ابھی تک نہیں ہوئی ہے، لہذا آپ شریعت کے نورانی علم کے طفیل مجھے میرے مسئلے کا حل اور حکم بتائیں۔
جواب: اگر واقعتاََ طلاق کا پیغام آپ نے نہیں لکھا، اور نہ ہی آپ کی اجازت سے لکھا گیا ہے تو ایسی صورت میں طلاق واقع نہیں ہوئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (247/3، ط: دار الفکر)
وكذا كل كتاب لم يكتبه بخطه ولم يمله بنفسه لا يقع الطلاق ما لم يقر أنه كتابه اه ملخصا۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی