عنوان: طواف کے دوران کعبے کی تصویر کشی کا حکم(1034-No)

سوال: میرا سوال یہ ہے کہ لوگ طواف کے دوران اور حرم میں فوٹوگرافی کر رہے ہوتے ہیں، اس بارے میں کیا حکم ہے؟

جواب: طواف کے دوران بیت اللہ شریف کی طرف دیکھنا بھی خلاف ادب اور خلاف مستحب ہے۔
بلکہ طواف کرنے والے کو چاہیے کہ طواف کرتے ہوئے اپنے سامنے دیکھے، لہذا طواف کے دوران کسی قسم کی ویڈیو اور تصویر کشی نہیں کرنی چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار مع رد المحتار: (494/2، ط: دار الفکر)
"(وطاف بالبيت طواف القدوم ويسن) هذا الطواف (للآفاقي) لأنه القادم (وأخذ) الطائف (عن يمينه مما يلي الباب) فتصير الكعبة عن يساره، لأن الطائف كالمؤتم بها والواحد يقف عن يمين الإمام، ولو عكس أعاد مادام بمكة فلو رجع فعليه دم.
(قوله: ولو عكس) بأن أخذ عن يساره وجعل البيت عن يمينه، وكذا لو استقبل البيت بوجهه أو استدبره وطاف معترضا كما في شرح اللباب وغيره (قوله: فلو رجع) أي إلى بلده قبل إعادته".

غنیۃ الناسک: (ص: 113، ط: ادارۃ القرآن)
ولیس شیئ من الطواف یجوز عندنا مع الاستقبال فاذا استقبلہ عند استلام احد الرکنین ینبغی ان یقر قدمیہ فی موضعھما حالۃ الاستقبال، فاذا فرغ من الاستلام اعتدل قائما علی حالہ قبل الاستلام وجعل یسارہ الی البیت کما کان یطوف۔الخ

کذا فی فتاوی بنوری تاؤن: رقم الفتوی: 144004201229

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 722 Mar 10, 2019
tawaf kay doran kabay ki tasweer kashi karnay ka hukum, Ruling on taking pictures of the Ka'bah during Tawaf

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Hajj (Pilgrimage) & Umrah

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.