عنوان: نابالغ بچے کا عمرہ کرنے کا حکم(1037-No)

سوال: پانچ سال کے بچہ عمرہ کرسکتا ہے؟ اگر کوئی احرام میں کوئی غلطی ہوجائے، تو کیا حکم ہے؟

جواب: نابالغ بچوں کی تین قسمیں ہیں:
1_ سمجھ دار بچے جوخود نیت کرسکتے ہوں اور تلبیہ بھی پڑھ سکتے ہوں اور افعال حج وعمرہ اداکرنے کی سمجھ رکھتے ہوں، ایسے بچے بالغ افراد کی طرح خود طواف وغیرہ اداکریں گے اور ان کی طرف سے ولی یعنی والد وغیرہ کا ادا کرنا درست نہیں ہوگا۔
2_ ایسے بچے جو سمجھ دار ہوں، مگر افعال حج وعمرہ خود ادا نہیں کرسکتے ہوں تو ایسے بچوں کو ولی گود میں اٹھائےگا اور ہر ایک اپنے طواف کی نیت کرے گا۔
3_ ناسمجھ بچے، ایسے بچوں کو ولی یعنی والد وغیرہ گود میں اٹھائے گا اور دونوں( اپنے اوربچے) کی طرف سے طواف کرے گا اور ایک ہی طواف دونوں کی طرف سے کافی ہوگا، چاہے ولی یعنی والد وغیرہ نے بچے کی طرف سے نیت کی ہو یا نہ کی ہو،
البتہ چونکہ بچہ نابالغ ہے تو تینوں صورتوں میں، اگر وہ کوئی ممنوع فعل کرے گا، اس کی جزاء نہ بچے پر اور نہ ہی اس کے ولی یعنی والد وغیرہ پر واجب ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

صحیح مسلم: (973/2، ط: دار احیاء التراث العربی)
ن كريب، مولى ابن عباس، عن ابن عباس، عن النبي صلى الله عليه وسلم لقي ركبا بالروحاء، فقال: «من القوم؟» قالوا: المسلمون، فقالوا: من أنت؟ قال: «رسول الله»، فرفعت إليه امرأة صبيا، فقالت: ألهذا حج؟ قال: «نعم، ولك أجر».

البحر الرائق: (340/2، ط: دار الکتاب الاسلامی)
فإن کان لا یعقلہ فأحرم عنہ أبوہ صار محرما فینبغي أن یجردہ قبلہ ویلبسہ إزارًا وردائً ، ولما کان الصبي غیر مخاطب کان إحرامہ غیر لازم، ولذا لو أحصر وتحلل لا دم عليه ولا جزاء ولا قضاء

الدر المختار مع رد المحتار: (466/2، ط: دار الفکر)
(فلو أحرم صبي عاقل أو أحرم عنه أبوه صار محرما) وينبغي أن يجرده قبله ويلبسه إزارا ورداء مبسوطين وظاهر أن إحرامه عنه مع عقله صحيح فمع عدمه أولى.....بخلاف الصبي
(قوله بخلاف الصبي) لأن إحرامه غير لازم لعدم أهلية اللزوم عليه ولذا لو أحصر وتحلل لا دم عليه ولا قضاء ولا جزاء عليه لارتكاب المحظورات فتح

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2884 Mar 10, 2019
nabaligh bachay ka umrah karnay ka hukum, Ruling on performing Umrah by a minor / nabaligh / non-adult

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Hajj (Pilgrimage) & Umrah

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.