عنوان: بیوہ، دو بیٹے اور دو بیٹیوں میں چوبیس لاکھ اکتالیس ہزار (2441000) روپوں کی تقسیم میراث(10386-No)

سوال: ایک شخص کا انتقال ہوا، جس کے ورثاء میں دو بیٹے، دو بیٹیاں اور بیوہ ہے، ترکہ چوبیس لاکھ اکتالیس ہزار (2441000) روپے ہے، مرحوم کا ترکہ ان ورثاء میں کس طرح تقسیم ہوگا؟

جواب: مرحوم کی تجہیز و تکفین کے جائز اور متوسط اخراجات، قرض کی ادائیگی اور اگر کسی غیر وارث کے لیے جائز وصیت کی ہو تو ایک تہائی (1/3) میں وصیت نافذ کرنے کے بعد کل رقم کو اڑتالیس (48) حصوں میں تقسیم کیا جائے گا، جس میں سے بیوہ کو چھ (6)، دونوں بیٹوں میں سے ہر ایک بیٹے کو چودہ (14) اور دونوں بیٹیوں میں سے ہر ایک بیٹی کو سات (7) حصے ملیں گے۔
اس تقسیم کی رو سے
چوبیس لاکھ اکتالیس ہزار (2441000) روپوں میں سے بیوہ کو تین لاکھ پانچ ہزار ایک سو پچیس (305125) روپے، دونوں بیٹوں میں سے ہر ایک بیٹے کو سات لاکھ گیارہ ہزار نو سو اٹھاون روپے اور تینتیس پیسے (711958.33) اور دونوں بیٹیوں میں سے ہر ایک بیٹی کو تین لاکھ پچپن ہزار نو سو اناسی روپے اور سولہ پیسے (355979.16) پیسے ملیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (النساء، الایة: 11)
يُوصِيكُمُ اللَّهُ فِي أَوْلاَدِكُمْ لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الأُنثَيَيْنِ ... الخ

و قوله تعالیٰ: (النساء، الایة: 12)
وَلَكُمْ نِصْفُ مَا تَرَكَ أَزْوَاجُكُمْ إِن لَّمْ يَكُن لَّهُنَّ وَلَدٌ فَإِن كَانَ لَهُنَّ وَلَدٌ فَلَكُمُ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْنَ مِن بَعْدِ وَصِيَّةٍ يُوصِينَ بِهَا أَوْ دَيْنٍ وَلَهُنَّ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْتُمْ إِن لَّمْ يَكُن لَّكُمْ وَلَدٌ فَإِن كَانَ لَكُمْ وَلَدٌ فَلَهُنَّ الثُّمُنُ مِمَّا تَرَكْتُم مِّن بَعْدِ وَصِيَّةٍ تُوصُونَ بِهَا أَوْ دَيْنٍ ... الخ

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 310 Mar 16, 2023
bewa,dou / 2 bete or dou / 2 betion / betyon me / mein chobees lakh iktalis hazar /2441000 ropo / ropon / raqam ki taqseem

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Inheritance & Will Foster

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.