عنوان: بیوی، چچازاد بھائی اور بہن، بھانجا، بھانجی اور پھوپھی کے درمیان تقسیمِ میراث(10393-No)

سوال: ایک شخص فوت ہوگیا ہے اور اس کے ورثاء میں بیوی، بھانجے، بھانجیاں، چچا زاد بہن، بھائی اور پھوپھی موجود ہے، مرحوم کا ترکہ ان میں سے کن کن وارثوں میں تقسیم ہوگا؟

جواب: پوچھی گئی صورت میں مرحوم کی کل جائیداد منقولہ اور غیر منقولہ مرحوم کی بیوہ اور مرحوم کے چچا زاد بھائیوں میں ان کے شرعی حصوں کے تناسب سے تقسیم ہوگی، جبکہ چچا زاد بھائی کے موجود ہوتے ہوئے چچا زاد بہن، بھانجا، بھانجی اور پھوپھی کو کچھ حصہ نہیں ملے گا، کیونکہ چچا زاد بھائی عصبہ ہے اور باقی سب ذوی الارحام ہیں، اور اس سلسلے میں شرعی اصول یہ ہے کہ عصبہ کے ہوتے ہوئے ذوی الارحام کو کچھ حصہ نہیں ملتا ہے۔
نوٹ: اگر حصوں کی تقسیم بھی معلوم کرنی ہو تو اگلے سوال میں تمام ورثاء کی تعداد تحریر فرما کر دوبارہ سوال ارسال فرمادیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (النساء، الایة: 12)
وَلَهُنَّ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْتُمْ إِن لَّمْ يَكُن لَّكُمْ وَلَدٌ فَإِن كَانَ لَكُمْ وَلَدٌ فَلَهُنَّ الثُّمُنُ مِمَّا تَرَكْتُم مِّن بَعْدِ وَصِيَّةٍ تُوصُونَ بِهَا أَوْ دَيْنٍ ... الخ

السراجی: (احوال العصبة، ص: 36، ط: مکتبة البشری)
اما العصبة بنفسه فکل ذکر لا تدخل فی نسبته الی المیت الانثی، وھم اربعة اصناف: جزء المیت، و اصله،و جزء ابیه، وجزء جدہ۔۔۔۔۔۔ثم جزء جده أي الأعمام ثم بنوهم وإن سفلوا.

و ایضاً: (باب ذوي الأرحام، ص: 85، ط: مکتبة البشری)
ذو الرحم: هو کل قریب، لیس بذي سهم، ولا عصبة، وکانت عامة الصحابة رضی اللہ عنهم یرون توریث ذوي الأرحام، وبه قال أصحابنا رحمهم اللہ ... والصنف الثالث: ینتمي إلی أبوي المیت، وهم أولاد الأخوات ... والصنف الرابع: ینتمي إلی جدي المیت أو جدتیه، وهم العمات ... فهولاء وکل من یدلي بهم من ذوي الأرحام.

وفي الهامش تحت هذه العبارة:
فإن کلا من العالی والسافل من هؤلاء الأصناف الأربعة، یصدق علیه أنه یدلي بهؤلاء الی المیت.

الدر المختار: (فصل فی العصبات: 783/6، ط: سعید)
ان ابن الاخ لا یعصب اخته، کا العم لا یعصب اخته، و ابن العم لا یعصب اخته، وابن المعتق لا یعصب اخته، بل المال للذکر دون الانثی؛ لانھا من ذوی الارحام

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 528 Mar 16, 2023
biwi, chacha zad bhai or behen,bhanja,bhanji or phophi k darmian / darmyan taqseem miras

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Inheritance & Will Foster

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.